وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

امریکی بحری ناکہ بندی کی کسی بھی کوشش کو مزید کشیدگی سمجھا جائے گا: ایرانی فوج

W
Web Desk
28 جولائی، 2026
امریکی بحری ناکہ بندی کی کسی بھی کوشش کو مزید کشیدگی سمجھا جائے گا: ایرانی فوج
international seerat conference

ایران کی مشترکہ فوجی کمان نے خبردار کیا ہے کہ امریکا کی جانب سے کسی بھی غیر قانونی بحری ناکہ بندی کی کوشش کو خطے میں کشیدگی بڑھانے کا اقدام تصور کیا جائے گا۔ ایرانی فوج نے دھمکیوں کا بھرپور جواب دینے کا عزم بھی ظاہر کیا

تہران: ایران کی مشترکہ فوجی کمان نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر واشنگٹن ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی نافذ کرنے کی کوشش کرتا ہے تو اسے خطے میں جاری تنازع میں مزید کشیدگی کا اقدام تصور کیا جائے گا۔

ایرانی خبر رساں ادارے مہر نیوز کے مطابق القدس فورس ہیڈ کوارٹرز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوج کی جانب سے کسی بھی قسم کی دھمکی یا جارحانہ اقدام کو بغیر جواب کے نہیں چھوڑا جائے گا۔

بیان میں کہا گیا کہ ایران اپنی قومی سلامتی اور خودمختاری کے دفاع کے لیے ہر ضروری اقدام کرے گا اور کسی بھی جارحانہ کارروائی کا مناسب اور متناسب جواب دیا جائے گا۔

ایرانی فوجی کمان نے مزید کہا کہ اگر امریکا بحری ناکہ بندی کی کوشش کرتا ہے تو اس کا بھی بھرپور ردعمل دیا جائے گا، کیونکہ ایسی کارروائی کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور خطے میں کشیدگی بڑھانے کے مترادف سمجھا جائے گا۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حالیہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف امریکی بحری ناکہ بندی مؤثر ہونے کا دعویٰ کیا تھا، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی اور سفارتی بیانات میں بھی شدت دیکھی جا رہی ہے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 28 جولائی، 2026 کو 06:43 AM

آخری تدوین: 28 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین