وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

ایرانی پاسداران انقلاب نے ٹرمپ کا معاہدے پر آج دستخط کا دعویٰ مسترد کر دیا

W
Web Desk
14 جون، 2026
ایرانی پاسداران انقلاب نے ٹرمپ کا معاہدے پر آج دستخط کا دعویٰ مسترد کر دیا
international seerat conference

ایرانی پاسداران انقلاب فورس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے ساتھ آج معاہدے پر دستخط ہونے کے دعوے کو مسترد کر دیا۔ ایرانی حکام کے مطابق مذاکرات کار اتوار کو کسی معاہدے پر دستخط نہیں کریں گے

ایرانی پاسداران انقلاب فورس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان اتوار کے روز ایک معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔

پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی مذاکرات کار پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ اتوار کو کسی بھی معاہدے پر دستخط نہیں کیے جائیں گے۔ بیان کے مطابق ایران کی جانب سے ایسی کسی تقریب یا معاہدے کی توثیق نہیں کی گئی۔

ایرانی فوج کے مطابق صدر ٹرمپ معاہدے پر دستخط کی تقریب اپنی سالگرہ کے موقع پر 14 جون کو منعقد کرنا چاہتے ہیں۔ پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا کہ امریکی صدر اس موقع کو علامتی اہمیت دے کر اپنی ذاتی تشہیر کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ایران کے ساتھ معاہدے پر اتوار کو دستخط ہوں گے اور دستخط کے فوراً بعد آبنائے ہرمز کو کھول دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس معاہدے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات پہلے سے بہتر ہوں گے اور معاہدے میں کسی قسم کی مالی ادائیگی یا رقم کا تبادلہ شامل نہیں ہوگا۔

ادھر پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں امید ظاہر کی تھی کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدے کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔ انہوں نے مذاکراتی عمل میں تعاون پر دونوں ممالک کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ایران اور امریکہ کے درمیان ممکنہ معاہدے کے حوالے سے متضاد بیانات سامنے آنے کے بعد عالمی سطح پر اس پیش رفت پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے، جبکہ دونوں ممالک کی جانب سے کسی حتمی اعلان کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 14 جون، 2026 کو 05:10 AM

آخری تدوین: 14 جون، 2026

متعلقہ مضامین

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کی ملاقات
پاکستان

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کی ملاقات

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی

Web Desk14 ستمبر، 2026
سرکاری پیٹرول ریلیف اسکیم: 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ بتادیا
تازہ ترین

سرکاری پیٹرول ریلیف اسکیم: 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ بتادیا

حکومت نے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف حاصل کرنے کا طریقہ بتا دیا۔ 2، 3 ویلر اور 800 سی سی تک گاڑیوں کے لیے سبسڈی، رجسٹریشن کا طریقہ، 9771 پر REG اور TOK ایس ایم ایس کرنے کا مکمل طریقہ جانیں

Web Desk14 ستمبر، 2026
اسلام آباد ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی احتجاج پر اہم فیصلہ، سرکاری وسائل کے استعمال پر پابندی
تازہ ترین

اسلام آباد ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی احتجاج پر اہم فیصلہ، سرکاری وسائل کے استعمال پر پابندی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کے ممکنہ لانگ مارچ اور احتجاج سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ کسی سیاسی جماعت یا پبلک آفس ہولڈر کو اسلام آباد کی سڑکیں بند کرنے کا اختیار نہیں۔ وزرائے اعلیٰ کو سرکاری مشینری احتجاج میں استعمال نہ ہونے دینے اور سرکاری افسران کو زبردستی احتجاج میں شامل کرنے سے روکنے کی ہدایت بھی جاری کردی گئی

Web Desk14 ستمبر، 2026