وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
کھیل

فیفا نے ایران کا ورلڈ کپ کیمپ امریکہ سے میکسیکو منتقل کرنے کی درخواست منظور کر لی

W
Web Desk
24 مئی، 2026
فیفا نے ایران کا ورلڈ کپ کیمپ امریکہ سے میکسیکو منتقل کرنے کی درخواست منظور کر لی
international seerat conference

فیفا نے ایران کی درخواست پر ورلڈ کپ سے قبل قومی فٹبال ٹیم کا بیس کیمپ امریکہ سے میکسیکو منتقل کرنے کی منظوری دے دی، ٹیم اب تیخوانا میں تیاری کرے گی

(نیویارک) فیفا نے ایران کی جانب سے فٹبال ورلڈ کپ سے قبل اپنے قومی ٹیم کے بیس کیمپ کو امریکہ کے بجائے میکسیکو منتقل کرنے کی درخواست منظور کر لی ہے۔

ایرانی فٹبال فیڈریشن کے سربراہ مہدی تاج کے مطابق قومی ٹیم اب اپنی تیاریاں میکسیکو کے شہر تیخوانا میں کرے گی، جو بحرالکاہل کے قریب اور امریکی سرحد سے متصل واقع ہے۔

ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق مہدی تاج نے تصدیق کی کہ فیفا نے باضابطہ طور پر کیمپ کا مقام امریکہ سے میکسیکو منتقل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 آئندہ سال 11 جون سے 19 جولائی تک امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جائے گا۔

ایرانی حکام کے مطابق گزشتہ کئی ماہ سے ٹیم کو سفری اور سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال کا سامنا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ رواں ماہ تک بھی ایرانی کھلاڑیوں اور آفیشلز کو امریکہ کے ویزے جاری نہیں کیے گئے تھے، حالانکہ عالمی کپ کے آغاز میں ایک ماہ سے بھی کم وقت باقی تھا۔

ایرانی فٹبال حکام کا ماننا ہے کہ میکسیکو منتقل ہونے سے ٹیم کو بہتر تیاری، کم سفری مسائل اور نسبتاً زیادہ سازگار ماحول میسر آئے گا۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 24 مئی، 2026 کو 04:05 AM

آخری تدوین: 24 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

جیولین تھرو: گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم ایک بار پھر میڈل جیتنے میں ناکام
تازہ ترین

جیولین تھرو: گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم ایک بار پھر میڈل جیتنے میں ناکام

پیرس اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم ورلڈ الٹیمیٹ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولین تھرو فائنل میں پانچویں پوزیشن حاصل کرسکے۔ ارشد ندیم کی بہترین تھرو 81.49 میٹر رہی، جبکہ سری لنکا کے رومیش پاتھیراگے نے 91.09 میٹر کی تھرو کے ساتھ ٹائٹل جیت لیا۔ ارشد ندیم اب ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

Web Desk14 ستمبر، 2026
بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار، ویمنز ایشیا کپ کی ٹرافی بھی محسن نقوی سے لینے سے انکار
تازہ ترین

بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار، ویمنز ایشیا کپ کی ٹرافی بھی محسن نقوی سے لینے سے انکار

ویمنز ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت نے سری لنکا کو 72 رنز سے شکست دے کر آٹھویں مرتبہ ٹائٹل جیت لیا، تاہم بھارتی ویمنز ٹیم نے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کردیا۔ واقعے نے ایک بار پھر تقریبِ تقسیمِ انعامات کو تنازع کا مرکز بنا دیا

Web Desk14 ستمبر، 2026
 ایلینا ریباکینا نے آریانا سبالینکا کو شکست دے کر یو ایس اوپن ٹائٹل جیت لیا
تازہ ترین

ایلینا ریباکینا نے آریانا سبالینکا کو شکست دے کر یو ایس اوپن ٹائٹل جیت لیا

قازقستان کی ایلینا ریباکینا نے یو ایس اوپن ویمنز سنگلز کا ٹائٹل جیت لیا، فائنل میں عالمی نمبر ایک آریانا سبالینکا کو شکست دے کر پہلی بار چیمپئن بن گئیں

Web Desk13 ستمبر، 2026