وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر

W
Web Desk
9 اگست، 2026
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ مذاکرات اور سفارتکاری نے امریکا کو ایران سے مفاہمت پر مجبور کیا ہے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین وقت ہے

تہران:ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ مذاکرات اور سفارتکاری نے امریکا کو ایران کے ساتھ مفاہمت اختیار کرنے پر مجبور کیا ہے، جبکہ معاہدے تک پہنچنے کے لیے موجودہ صورتحال بہترین وقت ہے۔

تہران میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مسعود پزشکیان نے کہا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت امریکا کے لیے ضروری تھا کہ وہ ایران اور عمان کی جانب سے تیار کردہ گائیڈ لائنز پر عمل کرے، تاہم امریکا نے ایسا نہیں کیا، جس کے نتیجے میں ایران کو ردعمل دینا پڑا۔

ایرانی صدر کے مطابق ایسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے عموماً ایک خصوصی ٹیم کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ معاہدے کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے کر مناسب اقدامات کیے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران وقار اور قومی فخر کے ساتھ آگے بڑھتا رہے گا۔

مسعود پزشکیان نے امریکا کو مجرم اور استعماری حکومت قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کے حوالے سے ایران کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل بھی جانتے ہیں کہ صرف جنگ کے ذریعے ایرانی عوام کو اپنے مطالبات ماننے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مخالف قوتیں اپنے مقاصد کے حصول کے لیے داخلی تقسیم، اختلافات اور تنازعات کو بطور حربہ استعمال کر سکتی ہیں۔

ایرانی صدر نے قومی اتحاد اور مزاحمت کو ملک کی سلامتی اور دفاعی صلاحیتوں کے تحفظ کے لیے ناگزیر قرار دیتے ہوئے ایرانی عوام پر زور دیا کہ وہ استقامت اور مزاحمت کا سلسلہ جاری رکھیں۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 9 اگست، 2026 کو 05:13 AM

آخری تدوین: 9 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات، علاقائی کشیدگی میں کمی اور سفارت کاری پر زور
پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات، علاقائی کشیدگی میں کمی اور سفارت کاری پر زور

وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی نیویارک میں ملاقات، پاک ایران تعلقات، علاقائی صورتحال، کشیدگی میں کمی اور اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر پیش رفت سمیت اہم امور پر گفتگوکی

Web Desk25 ستمبر، 2026
پنو کا دعویٰ: 2047 تک بھارت نو ٹکڑوں میں بٹ جائے گا
امریکا

پنو کا دعویٰ: 2047 تک بھارت نو ٹکڑوں میں بٹ جائے گا

خالصتان تحریک کے رہنما گرپتونت سنگھ پنو نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت 2047 تک نو حصوں میں تقسیم ہو جائے گا۔ نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو میں پنو نے سکھ ریفرنڈم، خالصتان تحریک، بھارت پر دہشت گردی کے الزامات اور مبینہ قتل کی سازش سے متعلق امریکی مقدمے پر بھی گفتگو کی

محمد نعیم اختر24 ستمبر، 2026
ریڈیو پاکستان حملہ کیس: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سمیت 5 افراد پولیس رپورٹ میں نامزد
پاکستان

ریڈیو پاکستان حملہ کیس: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سمیت 5 افراد پولیس رپورٹ میں نامزد

ریڈیو پاکستان پشاور حملہ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس نے انسداد دہشتگردی عدالت میں تحقیقاتی رپورٹ جمع کرادی، جس کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سمیت تیمور سلیم جھگڑا، عرفان سلیم، کامران بنگش اور عامر خان چمکنی کو کیس میں نامزد کیا گیا ہے۔ پولیس رپورٹ میں نادرا اور پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی رپورٹس کا حوالہ دیا گیا ہے۔ تاہم عدالت نے اس سے قبل تفتیشی افسر کی ایک رپورٹ کو غیر حتمی قرار دے کر مسترد کیا تھا اور حتمی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا تھا

Web Desk24 ستمبر، 2026