وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

امریکا کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے، ایرانی صدر کا اقوام متحدہ میں دوٹوک اعلان

W
Web Desk
23 ستمبر، 2026
امریکا کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے، ایرانی صدر کا اقوام متحدہ میں دوٹوک اعلان

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں امریکا کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ایران فوجی طاقت کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے گا، تاہم تنازع کے خاتمے کے لیے سفارت کاری کا راستہ اختیار کرنے پر یقین رکھتا ہے۔ ایرانی صدر نے امریکی و اسرائیلی حملوں، عالمی برادری کے مبینہ دوہرے معیار اور آبنائے ہرمز کے معاملے پر بھی اظہارِ خیال کیا

نیویارک:ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران امریکا کے ساتھ جنگ میں فوجی طاقت کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے گا، تاہم تنازع کے خاتمے کے لیے ایران سفارت کاری پر یقین رکھتا ہے۔

خطاب کے آغاز میں ایرانی صدر نے آیت اللہ خامنہ ای اور میناب میں امریکی و اسرائیلی حملوں کا نشانہ بننے والے اسکول کے بچوں کی تصاویر پیش کیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ امریکی حملوں میں کلسٹر بم استعمال کیے گئے، جن کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت عام شہری جاں بحق ہوئے۔

مسعود پزشکیان نے کہا کہ اسپتالوں اور اسکولوں کو نشانہ بنائے جانے سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہوئی، جبکہ سیکڑوں افراد جاں بحق اور ہزاروں بے گھر ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران دہشت گرد نہیں بلکہ جارحیت کے خلاف اپنے دفاع کی جنگ لڑ رہا ہے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ ایران نے اپنے دفاع کا حق استعمال کیا اور جوابی کارروائی میں امریکی اہداف کو نشانہ بنایا، عام شہریوں کو نہیں۔ انہوں نے عالمی برادری کے مبینہ دوہرے معیار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے اقدامات کے باوجود پابندیاں ایران پر عائد کی جاتی ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایرانی قوم کو دھمکیوں سے متحد کیا جاتا ہے اور امریکی قیادت کو یہ بات سمجھنی چاہیے۔

آبنائے ہرمز کے حوالے سے ایرانی صدر نے کہا کہ اسے ایسے ہتھیاروں کی ترسیل کے لیے استعمال نہیں ہونے دیا جا سکتا جو ایران کے خلاف استعمال ہوں۔

ایرانی صدر کے خطاب کے آغاز پر امریکی مندوب کی جانب سے جنرل اسمبلی کے اجلاس سے واک آؤٹ بھی سامنے آیا۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 23 ستمبر، 2026 کو 03:35 PM

آخری تدوین: 23 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

پنو کا دعویٰ: 2047 تک بھارت نو ٹکڑوں میں بٹ جائے گا
امریکا

پنو کا دعویٰ: 2047 تک بھارت نو ٹکڑوں میں بٹ جائے گا

خالصتان تحریک کے رہنما گرپتونت سنگھ پنو نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت 2047 تک نو حصوں میں تقسیم ہو جائے گا۔ نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو میں پنو نے سکھ ریفرنڈم، خالصتان تحریک، بھارت پر دہشت گردی کے الزامات اور مبینہ قتل کی سازش سے متعلق امریکی مقدمے پر بھی گفتگو کی

محمد نعیم اختر24 ستمبر، 2026
ریڈیو پاکستان حملہ کیس: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سمیت 5 افراد پولیس رپورٹ میں نامزد
پاکستان

ریڈیو پاکستان حملہ کیس: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سمیت 5 افراد پولیس رپورٹ میں نامزد

ریڈیو پاکستان پشاور حملہ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس نے انسداد دہشتگردی عدالت میں تحقیقاتی رپورٹ جمع کرادی، جس کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سمیت تیمور سلیم جھگڑا، عرفان سلیم، کامران بنگش اور عامر خان چمکنی کو کیس میں نامزد کیا گیا ہے۔ پولیس رپورٹ میں نادرا اور پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی رپورٹس کا حوالہ دیا گیا ہے۔ تاہم عدالت نے اس سے قبل تفتیشی افسر کی ایک رپورٹ کو غیر حتمی قرار دے کر مسترد کیا تھا اور حتمی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا تھا

Web Desk24 ستمبر، 2026
پہلے بھی کہا تھا اب دوبارہ کہوں گی کہ صبا فیصل کو مدد کی ضرورت ہے: حرا خان کا طنز
اینٹرٹینمنٹ

پہلے بھی کہا تھا اب دوبارہ کہوں گی کہ صبا فیصل کو مدد کی ضرورت ہے: حرا خان کا طنز

پاکستانی اداکارہ و ماڈل حرا خان نے اداکارہ صبا فیصل کے طلاق سے متعلق حالیہ بیان پر سخت ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ حرا خان نے سوشل میڈیا اسٹوری میں کہا کہ وہ پہلے بھی یہ بات کہہ چکی ہیں اور دوبارہ کہتی ہیں کہ صبا فیصل کو مدد کی ضرورت ہے۔ اداکارہ زویا ناصر نے بھی صبا فیصل کے بیان کو خطرناک اور پیچیدہ بیانیہ قرار دیتے ہوئے ردِعمل دیا

Web Desk24 ستمبر، 2026