وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

سعودی عرب پر ڈرون حملے، عراق نے اعلیٰ فوجی کمانڈر کو برطرف کر دیا

W
Web Desk
12 ستمبر، 2026
سعودی عرب پر ڈرون حملے، عراق نے اعلیٰ فوجی کمانڈر کو برطرف کر دیا

سعودی عرب پر ڈرون حملوں کے بعد عراقی وزیراعظم علی فالح الزیدی نے اعلیٰ فوجی کمانڈر کو عہدے سے برطرف کر دیا۔ تحقیقات میں ڈرون حملوں کا تعلق عراق سے سامنے آیا۔ سعودی عرب نے عراقی وزیراعظم کی درخواست پر فی الحال جوابی کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے

سعودی عرب پر ہونے والے حالیہ ڈرون حملوں کے بعد عراقی وزیراعظم علی فالح الزیدی نے اعلیٰ فوجی کمانڈر کو عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔

عراقی وزیراعظم کے دفتر کے مطابق تحقیقات میں تصدیق ہوئی کہ سعودی عرب کو نشانہ بنانے والے ڈرون حملے عراق سے کیے گئے تھے۔ برطرف کیے گئے فوجی کمانڈر جنوبی عراق کے صوبے میسان میں فوجی کارروائیوں کی سربراہی کر رہے تھے۔

سعودی وزارت خارجہ کے مطابق عراق سے پائپ لائن کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔ سعودی عرب نے بتایا کہ عراقی وزیراعظم کی درخواست پر فی الحال جوابی کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

عراقی وزیراعظم نے حملوں کے حالات اور ان کے پسِ پردہ عناصر کی فوری تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ عراقی حکومت کا کہنا ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب عراق نے سعودی عرب پر حالیہ حملوں کے بعد احتیاطاً شلمچہ بارڈر کراسنگ بھی بند کر دی ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 12 ستمبر، 2026 کو 05:23 AM

آخری تدوین: 12 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

نیویارک میں یومِ سیاہ کشمیر کی تقریب، پاکستان کا حقِ خودارادیت پر زور
تازہ ترین

نیویارک میں یومِ سیاہ کشمیر کی تقریب، پاکستان کا حقِ خودارادیت پر زور

نیویارک میں پاکستانی قونصلیٹ اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کے اشتراک سے یومِ سیاہ کشمیر منایا گیا۔ پاکستانی سفارت کاروں اور کشمیری رہنماؤں نے انسانی حقوق کے تحفظ اور مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل پر زور دیا

Web Desk28 اکتوبر، 2026
جسٹس محسن اختر کیانی مستعفی، آئینی ترامیم پر شدید تحفظات
پاکستان

جسٹس محسن اختر کیانی مستعفی، آئینی ترامیم پر شدید تحفظات

لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے استعفیٰ دے دیا۔ استعفے میں 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم، ججوں کے تبادلوں، عدلیہ کی خودمختاری اور عام سائلین کو انصاف کی فراہمی سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے

Web Desk28 اکتوبر، 2026
پاکستان ریلوے میں 22 ہزار سے زائد آسامیاں خالی ہونے کا انکشاف، آپریشنز متاثر ہونے لگے
پاکستان

پاکستان ریلوے میں 22 ہزار سے زائد آسامیاں خالی ہونے کا انکشاف، آپریشنز متاثر ہونے لگے

پاکستان ریلوے میں گریڈ 1 سے 21 تک 22 ہزار 546 آسامیاں خالی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ پنجاب میں 12 ہزار 165، سندھ میں 7 ہزار 245، خیبرپختونخوا میں 1 ہزار 840 اور بلوچستان میں 1 ہزار 296 آسامیاں خالی ہیں۔ عملے کی کمی دور کرنے کے لیے بھرتیوں کے منصوبے پر کام جاری ہے

Web Desk28 اکتوبر، 2026