وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے رابطہ، کشیدگی کم کرنے اور سفارتکاری پر زور

W
Web Desk
12 جولائی، 2026
اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے رابطہ، کشیدگی کم کرنے اور سفارتکاری پر زور

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک گفتگو میں خطے کی کشیدگی کم کرنے، اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عمل، مذاکرات او

(اسلام آباد) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال، کشیدگی میں کمی اور امن کے قیام کے لیے سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران اسحاق ڈار نے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کے تحت تحمل کا مظاہرہ کریں اور کشیدگی کم کرنے کے لیے عملی اقدامات کریں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ تنازعات کا واحد قابلِ عمل حل مذاکرات اور سفارتکاری ہے، جبکہ خطے میں پائیدار امن، استحکام اور سلامتی کے لیے بھی بات چیت ہی مؤثر راستہ ثابت ہو سکتی ہے۔

ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور کشیدگی میں کمی کے لیے اپنا مثبت اور تعمیری کردار جاری رکھے گا۔

گفتگو کے اختتام پر دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی رابطے برقرار رکھنے اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر مسلسل مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 12 جولائی، 2026 کو 01:24 PM

آخری تدوین: 12 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

صدر مملکت آصف زرداری کے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی سمری پر دستخط
پاکستان

صدر مملکت آصف زرداری کے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی سمری پر دستخط

صدر مملکت آصف علی زرداری نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی سمری پر دستخط کردیئے۔ ذرائع کے مطابق سرکاری اعلامیے کے بعد گورنر خیبرپختونخوا صوبے کے انتظامی امور سنبھالیں گے

Web Desk11 اکتوبر، 2026
وفاقی کابینہ کی خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی منظوری، صدر مملکت کو ایڈوائس ارسال
پاکستان

وفاقی کابینہ کی خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی منظوری، صدر مملکت کو ایڈوائس ارسال

وفاقی کابینہ نے خیبرپختونخوا میں امن و امان اور دہشت گردی کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر آئین کے آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت ایمرجنسی کے نفاذ کی سفارش کردی۔ وزیراعظم ہاؤس سے صدر مملکت کو ایڈوائس ارسال، سکیورٹی رپورٹس میں دہشت گرد حملوں اور پولیس کو درپیش مشکلات کی تفصیلات سامنے آگئیں

Web Desk11 اکتوبر، 2026
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی حملے کی پاکستان کی شدید مذمت، علاقائی امن کے لیے خطرہ قرار
تازہ ترین

ریاض ایئرپورٹ پر حوثی حملے کی پاکستان کی شدید مذمت، علاقائی امن کے لیے خطرہ قرار

پاکستان نے ریاض ایئرپورٹ پر حوثی ملیشیا کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے علاقائی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی شہری آبادی پر حملوں کو ناقابل قبول قرار دیا

Web Desk11 اکتوبر، 2026