وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا سعودی ہم منصب سے رابطہ، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے پر زور

W
Web Desk
6 اپریل، 2026
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا سعودی ہم منصب سے رابطہ، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے پر زور
international seerat conference

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں علاقائی صورتحال اور امن و استحکام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(اسلام آباد) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے حالیہ علاقائی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔ گفتگو کے دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ موجودہ صورتحال میں قریبی رابطے برقرار رکھنا انتہائی ضروری ہے تاکہ خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب نے مشرق وسطیٰ میں امن، استحکام اور سفارتی کوششوں کے فروغ کیلئے مشترکہ اقدامات جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

دوسری جانب چین اور روس کے درمیان بھی مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اہم رابطہ ہوا۔ چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے روسی ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو میں آبنائے ہرمز اور خطے میں جاری کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔

چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں صورتحال کی بحالی صرف فوری جنگ بندی سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین ہمیشہ عالمی تنازعات کے حل کیلئے مذاکرات اور مفاہمت کی حمایت کرتا رہا ہے اور تمام فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی۔

ماہرین کے مطابق پاکستان، سعودی عرب، چین اور روس کے درمیان سفارتی رابطوں میں تیزی خطے میں ممکنہ کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 6 اپریل، 2026 کو 03:29 AM

آخری تدوین: 6 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کی ملاقات
پاکستان

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کی ملاقات

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی

Web Desk14 ستمبر، 2026
سرکاری پیٹرول ریلیف اسکیم: 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ بتادیا
تازہ ترین

سرکاری پیٹرول ریلیف اسکیم: 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ بتادیا

حکومت نے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف حاصل کرنے کا طریقہ بتا دیا۔ 2، 3 ویلر اور 800 سی سی تک گاڑیوں کے لیے سبسڈی، رجسٹریشن کا طریقہ، 9771 پر REG اور TOK ایس ایم ایس کرنے کا مکمل طریقہ جانیں

Web Desk14 ستمبر، 2026
اسلام آباد ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی احتجاج پر اہم فیصلہ، سرکاری وسائل کے استعمال پر پابندی
تازہ ترین

اسلام آباد ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی احتجاج پر اہم فیصلہ، سرکاری وسائل کے استعمال پر پابندی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کے ممکنہ لانگ مارچ اور احتجاج سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ کسی سیاسی جماعت یا پبلک آفس ہولڈر کو اسلام آباد کی سڑکیں بند کرنے کا اختیار نہیں۔ وزرائے اعلیٰ کو سرکاری مشینری احتجاج میں استعمال نہ ہونے دینے اور سرکاری افسران کو زبردستی احتجاج میں شامل کرنے سے روکنے کی ہدایت بھی جاری کردی گئی

Web Desk14 ستمبر، 2026