وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

ایران کا دعویٰ: برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین نے جنگ میں شریک نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی

W
Web Desk
3 اگست، 2026
ایران کا دعویٰ: برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین نے جنگ میں شریک نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین نے جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے آبنائے ہرمز، امریکی اقدامات اور عمان کے ساتھ مذاکرات پر بھی اظہارِ خیال کیا

تہران: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین نے ایران کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ جاری تنازع میں جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے۔

ایک انٹرویو کے دوران اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکا نے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کے تحت بحری آمدورفت کی بحالی کی اجازت نہیں دی۔ ان کے مطابق امریکا نے معاہدے کی مدت مکمل ہونے سے قبل ہی حملہ کیا، جس کے باعث صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی بندش کا معاملہ امریکی وعدوں کی مبینہ خلاف ورزی سے جڑا ہوا ہے اور ایران اس تناظر میں اپنے مؤقف پر قائم ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید بتایا کہ ایران اس وقت عمان کے ساتھ ایک نئے بحری راستے کے قیام پر بات چیت کر رہا ہے، تاہم آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کا معاملہ عمان کے ساتھ جاری مذاکرات سے الگ ہے۔

اسماعیل بقائی کے یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب خطے میں کشیدگی برقرار ہے اور عالمی برادری تنازع کے سفارتی حل پر زور دے رہی ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی وزارت خارجہ کے ان دعوؤں پر برطانیہ، بلغاریہ، یوکرین یا امریکا کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 3 اگست، 2026 کو 07:37 AM

آخری تدوین: 3 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

نیویارک کی ویسٹ چیسٹر کاؤنٹی میں بیلٹ سکینرز خراب، ووٹوں کی گنتی متاثر نہ ہونے کی یقین دہانی
امریکی وسط مدتی انتخابات

نیویارک کی ویسٹ چیسٹر کاؤنٹی میں بیلٹ سکینرز خراب، ووٹوں کی گنتی متاثر نہ ہونے کی یقین دہانی

امریکی مڈٹرم انتخابات کے دوران نیویارک کی ویسٹ چیسٹر کاؤنٹی میں بیلٹ سکینرز میں خرابی سامنے آگئی، ووٹنگ مشینیں کاغذی بیلٹ قبول نہیں کر رہیں۔ کاؤنٹی حکام نے یقین دلایا ہے کہ تمام بیلٹ محفوظ رکھے جائیں گے اور ووٹوں کی گنتی ضرور ہوگی

Web Desk3 نومبر، 2026
امریکی تاریخ میں پہلی بار تمام 50 ریاستوں میں انتخابی نگران تعینات، محکمہ انصاف
امریکی وسط مدتی انتخابات

امریکی تاریخ میں پہلی بار تمام 50 ریاستوں میں انتخابی نگران تعینات، محکمہ انصاف

امریکی محکمۂ انصاف نے مڈٹرم انتخابات کے دوران تمام 50 ریاستوں میں تقریباً ایک ہزار انتخابی نگران اور مبصرین تعینات کر دیے۔ مقصد وفاقی انتخابی قوانین پر عمل درآمد کی نگرانی اور آزادانہ و منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ 2022 میں صرف 24 ریاستوں میں نگران تعینات کیے گئے تھے۔

Web Desk3 نومبر، 2026
امریکا سال کے آخر میں اسرائیل کی مالی امداد بند کر دے گا، ٹرمپ کا اعلان
تازہ ترین

امریکا سال کے آخر میں اسرائیل کی مالی امداد بند کر دے گا، ٹرمپ کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا رواں سال کے اختتام پر اسرائیل کو مزید مالی امداد فراہم نہیں کرے گا۔ فاکس نیوز کو انٹرویو میں ٹرمپ نے نیتن یاہو کے ساتھ معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو اب امریکی مالی معاونت کی ضرورت نہیں رہی

Web Desk3 نومبر، 2026