وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے 4 مطلوب افراد کی گرفتاری پر ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان

W
Web Desk
9 جون، 2026
جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے 4 مطلوب افراد کی گرفتاری پر ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان
international seerat conference

حکومت آزاد جموں و کشمیر نے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے تعلق رکھنے والے چار مطلوب افراد کی گرفتاری میں مدد دینے والے کے لیے ایک کروڑ روپے انعام مقرر کر دیا۔ اطلاع دینے والے کی شناخت خفیہ رکھنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے

حکومت آزاد جموں و کشمیر نے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے تعلق رکھنے والے چار مطلوب افراد کی گرفتاری میں مدد فراہم کرنے والے شخص کے لیے ایک کروڑ روپے انعام مقرر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق انعامی فہرست میں شوکت نواز میر، عمر نذیر کشمیری، خواجہ مہران ارشد اور سردار امان خان کے نام شامل ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ان افراد کی گرفتاری میں مؤثر معلومات فراہم کرنے والے شخص کو دس ملین روپے، یعنی ایک کروڑ روپے انعام دیا جائے گا۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ معلومات فراہم کرنے والے فرد کی شناخت مکمل طور پر خفیہ رکھی جائے گی تاکہ اس کی سلامتی اور رازداری کو یقینی بنایا جا سکے۔

حکومت نے انعامی اسکیم پر فوری عملدرآمد کے لیے انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر کو ضروری ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔ متعلقہ حکام کو مطلوب افراد کی گرفتاری کے لیے تمام قانونی اور انتظامی اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ انعامی اسکیم کا مقصد مطلوب افراد کی گرفتاری میں عوامی تعاون حاصل کرنا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیوں کو مؤثر بنانا ہے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 9 جون، 2026 کو 01:55 PM

آخری تدوین: 9 جون، 2026

متعلقہ مضامین

 فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو
تازہ ترین

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اورخطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا

Web Desk16 ستمبر، 2026
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی
پاکستان

عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی

عمران خان کی الشفا ہسپتال منتقلی کے کیس میں سپریم کورٹ نے وفاقی آئینی عدالت کے دائرہ اختیار پر اٹارنی جنرل منصور اعوان سے معاونت طلب کرلی۔ جسٹس شاہد وحید نے سوال اٹھایا کہ وفاقی آئینی عدالت مقدمات کا ریکارڈ طلب کرکے انہیں سماعت کے لیے کیسے مقرر کر سکتی ہے۔ عدالت نے اڈیالہ جیل حکام کی عدم حاضری اور 18 اگست کے طبی سہولیات سے متعلق حکم پر بھی سوالات کیے۔ اٹارنی جنرل کی درخواست پر کیس کی سماعت تین ہفتوں کے لیے ملتوی کردی گئی

Web Desk16 ستمبر، 2026
مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم
پاکستان

مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ مکرمہ پر حوثیوں کے مبینہ ڈرون حملے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے مکمل حمایت کا اعلان کیا

Web Desk16 ستمبر، 2026