وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

ایران کا دعویٰ: امریکا وعدوں پر عملدرآمد کے لیے دوبارہ تیار، آبنائے ہرمز کے لیے نئے بحری راستے پر اتفاق

W
Web Desk
6 اگست، 2026
ایران کا دعویٰ: امریکا وعدوں پر عملدرآمد کے لیے دوبارہ تیار، آبنائے ہرمز کے لیے نئے بحری راستے پر اتفاق

ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے وعدوں پر دوبارہ عملدرآمد کے اشارے ملے ہیں۔ ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز میں نئے عارضی بحری راستے کے قیام پر اصولی اتفاق ہو گیا ہے

(تہران) ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اپنے وعدوں پر دوبارہ عملدرآمد کے لیے تیار ہو گیا ہے، جبکہ ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز میں نئے عارضی بحری راستے کے قیام پر اصولی اتفاق رائے بھی ہو گیا ہے۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی کے مطابق نئے بحری راستے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے، جو زیادہ تر ایرانی سمندری حدود سے گزرے گا۔

انہوں نے کہا کہ نئے راستے پر عملدرآمد شروع ہونے کے بعد موجودہ عارضی بحری راستے بند کر دیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کو کھولنے کا معاملہ امریکی وعدوں پر عملدرآمد سے مشروط ہے۔

کاظم غریب آبادی نے بتایا کہ ایران اور عمان کے درمیان اس معاملے پر تین ہفتوں تک مذاکرات جاری رہے، جن کے نتیجے میں نئے بحری راستے کے منصوبے پر اتفاق ہوا۔

ایرانی نائب وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ امریکا کی جانب سے ایسے اشارے ملے ہیں کہ وہ اپنے وعدوں پر دوبارہ عمل کرنے کے لیے تیار ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایران اور عمان کے درمیان ہونے والی پیش رفت کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان کسی ممکنہ معاہدے کے امکانات بھی بڑھ گئے ہیں، جس پر آئندہ چند روز میں مزید پیش رفت متوقع ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 6 اگست، 2026 کو 05:45 AM

آخری تدوین: 6 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

بالٹی مور میں انٹرنیشنل سیرت النبی ﷺ کانفرنس، کمیونٹی کی بڑی تعداد میں شرکت
امریکا

بالٹی مور میں انٹرنیشنل سیرت النبی ﷺ کانفرنس، کمیونٹی کی بڑی تعداد میں شرکت

بالٹی مور میری لینڈ میں انٹرنیشنل سیرت النبی ﷺ کانفرنس 2026 کا انعقاد، علماء اور معروف شخصیات کے خطابات، سیرتِ طیبہ ﷺ، اسلامی تعلیمات، اتحادِ امت اور نئی نسل کی دینی تربیت پر خصوصی زور

محمد نعیم اختر21 ستمبر، 2026
پاکستان انڈر 19 ٹیم کیلئے پہلی بار سینٹرل کنٹریکٹس دینے کا فیصلہ
تازہ ترین

پاکستان انڈر 19 ٹیم کیلئے پہلی بار سینٹرل کنٹریکٹس دینے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی انڈر 19 ٹیم کے کھلاڑیوں کو پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹس دینے کا فیصلہ کر لیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے انگلینڈ میں عمدہ کارکردگی پر نوجوان کرکٹرز سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹس سے ان کا اعتماد بڑھے گا اور وہ مزید توجہ کے ساتھ اپنی کرکٹ جاری رکھ سکیں گے

Web Desk21 ستمبر، 2026
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد سے زائد کمی
تازہ ترین

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد سے زائد کمی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں دو فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔ برینٹ خام تیل 2.16 ڈالر کمی کے بعد 101.71 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 2.15 ڈالر کمی کے بعد 98.15 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔ سعودی عرب سے تیل کی ترسیل میں جزوی بحالی اور امریکا ایران کشیدگی میں کمی کے لیے سفارتی پیش رفت کی امید کو قیمتوں میں کمی کی اہم وجوہات قرار دیا جا رہا ہے

Web Desk21 ستمبر، 2026