وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

ایران امریکا مذاکرات کا نیا دور جلد شروع ہوگا: خواجہ آصف

W
Web Desk
13 اپریل، 2026
ایران امریکا مذاکرات کا نیا دور جلد شروع ہوگا: خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا نیا دور جلد شروع ہوگا، مذاکرات سے متعلق مثبت پیشرفت جاری ہے اور دوبارہ بات چیت کے امکانات موجود ہیں۔

اسلام آباد: خواجہ آصف نے کہا ہے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا نیا دور جلد شروع ہونے کا امکان ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دوبارہ مذاکرات کے امکانات اب بھی موجود ہیں اور حالیہ مذاکرات کے بعد اطمینان کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے حوالے سے کوئی منفی بات سامنے نہیں آئی بلکہ مثبت پیشرفت ہی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں کہ کیا آئندہ خطے کے فیصلے پاکستان کرے گا، وزیر دفاع نے کہا کہ فیصلے اللہ تعالیٰ کی ذات کرتی ہے۔

بھارت سے متعلق سوال پر خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت والے تڑپ رہے ہیں اور انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ "سڑ گئے نے اُتوں ماتم کر رے نے"۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 13 اپریل، 2026 کو 12:38 PM

آخری تدوین: 13 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

افواجِ پاکستان اور پیپلز لبریشن آرمی حقیقی شراکت دار، امن و استحکام کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
تازہ ترین

افواجِ پاکستان اور پیپلز لبریشن آرمی حقیقی شراکت دار، امن و استحکام کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج اور پیپلز لبریشن آرمی حقیقی شراکت دار ہیں، دونوں ملکوں کی دوستی بدلتے علاقائی و عالمی حالات کے باوجود ہمیشہ مضبوط رہی ہے

Web Desk1 اگست، 2026
سندھ میں نئے صوبے کی ضرورت نہیں، مزید صوبوں کا مطالبہ پنجاب کی عوام کا ہے: سعید غنی
پاکستان

سندھ میں نئے صوبے کی ضرورت نہیں، مزید صوبوں کا مطالبہ پنجاب کی عوام کا ہے: سعید غنی

سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ میں نئے صوبے کی ضرورت نہیں اور مزید صوبوں کے قیام کا مطالبہ پنجاب کی عوام کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی نئے صوبے کے خلاف قراردادیں منظور کر چکی ہے جبکہ پنجاب اسمبلی اور سینیٹ میں پنجاب میں دو صوبوں کے حق میں قراردادیں منظور کی جا چکی ہیں

Web Desk1 اگست، 2026
دہشت گرد ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، 40 ہزار سے زائد آپریشن، بلوچستان کے عوام سے بات ہوگی، دہشت گردوں سے نہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر
تازہ ترین

دہشت گرد ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، 40 ہزار سے زائد آپریشن، بلوچستان کے عوام سے بات ہوگی، دہشت گردوں سے نہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے دہشت گردی کے خلاف 40 ہزار سے زائد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، بلوچستان کی صورتحال، افغان دہشت گردی، کشمیر، افغان مہاجرین، گڈ گورننس اور قومی سلامتی سے متعلق اہم اعداد و شمار اور پالیسی مؤقف پر تفصیلی پریس بریفنگ دی

Web Desk31 جولائی، 2026