وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

کوٹ ادو: 3 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنیوالا سبزی فروش گرفتار

W
Web Desk
27 اکتوبر، 2026
کوٹ ادو: 3 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنیوالا سبزی فروش گرفتار

کوٹ ادو میں 3 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا

پولیس کے مطابق ملزم علاقے میں سبزی کی ریڑھی لگاتا تھا جو بچی کو بہلا پھسلا کر اپنے ساتھ لے گیا اور اس نے بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ تحصیل سرور شہید کے چک 571 ٹی ڈی اے میں متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ بچی گھر سے کھیلنے نکلی تھی، واپس نہ آنے پر والدین نے تلاش شروع کی تو ایک گھر کے باہر سے رونے کی آواز آئی، مدعی مقدمہ کے مطابق موقع پر پہنچنے پر ملزم بچی سے زیادتی کررہا تھا جو والدین کو دیکھ کر فرار ہوگیا تھا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سوشل میڈیا پر گرفتار ملزم کی تصویر جاری کرتے ہوئے واقعے کی مذمت کی اور کہا کہ اس شخص کی عمر دیکھیں اور اس کا گھناؤنا فعل، یہ دل دہلا دینے والا واقعہ ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو ٹریک کرکے 2 گھنٹے میں گرفتار کرلیا گیا۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 27 اکتوبر، 2026 کو 04:35 AM

آخری تدوین: 27 اکتوبر، 2026

متعلقہ مضامین

سرگودھا: اسکول ٹیچر کے خلاف بچوں سے جنسی زیادتی کے الزامات، ابتدائی میڈیکل رپورٹس میں تصدیق
پاکستان

سرگودھا: اسکول ٹیچر کے خلاف بچوں سے جنسی زیادتی کے الزامات، ابتدائی میڈیکل رپورٹس میں تصدیق

سرگودھا میں اسکول ٹیچر کے خلاف کمسن طلبہ سے مبینہ جنسی زیادتی کے کیس میں اہم پیش رفت، دو بچوں کی ابتدائی میڈیکل رپورٹس میں تصدیق، موبائل فون اور لیپ ٹاپ فرانزک کے لیے بھجوا دیے گئے

Web Desk27 اکتوبر، 2026
تہران اجلاس میں سعودی صورتحال مرکزی موضوع تھی، خواجہ آصف کا دفاعی معاہدے پر بیان
پاکستان

تہران اجلاس میں سعودی صورتحال مرکزی موضوع تھی، خواجہ آصف کا دفاعی معاہدے پر بیان

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تہران میں ہونے والے چار ملکی اجلاس میں سعودی عرب کی صورتحال کو خاص اہمیت حاصل تھی، جبکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کے تحت ریاض کے دفاع کی ذمہ داری پاکستان پر بھی عائد ہوتی ہے۔

Web Desk27 اکتوبر، 2026
تہران اجلاس: علاقائی کشیدگی کے تناظر میں چار ممالک کا سفارتی رابطے برقرار رکھنے کا عزم
تازہ ترین

تہران اجلاس: علاقائی کشیدگی کے تناظر میں چار ممالک کا سفارتی رابطے برقرار رکھنے کا عزم

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور علاقائی سلامتی سے متعلق بڑھتے ہوئے خدشات کے درمیان پاکستان، ایران، ترکیہ اور سعودی عرب نے سفارتی مشاورت جاری رکھنے اور باہمی تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے

Web Desk27 اکتوبر، 2026