وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

کویتی وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

W
Web Desk
29 جولائی، 2026
کویتی وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
international seerat conference

کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح نے جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی، دفاعی و سکیورٹی تعاون، پاک کویت تعلقات اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

راولپنڈی: کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے فیلڈ مارشل اور چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دفاعی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور کویت کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دفاعی اور سکیورٹی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر بھی گفتگو ہوئی، جبکہ خطے میں امن، استحکام اور مشترکہ سلامتی کے لیے دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ کویتی وزیر خارجہ نے خطے میں امن، استحکام اور سکیورٹی کے فروغ کے لیے پاکستان کے مثبت اور تعمیری کردار کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان اور کویت کے درمیان مضبوط شراکت داری کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اور کویت کے درمیان مضبوط اور دیرینہ تعلقات دونوں ممالک کے لیے اہمیت رکھتے ہیں اور پاکستان ان تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کویت علاقائی امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے مشترکہ وژن رکھتے ہیں، جبکہ دونوں ممالک باہمی دفاعی، سکیورٹی اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھیں گے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 29 جولائی، 2026 کو 02:35 PM

آخری تدوین: 29 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

واشنگٹن: سفارتخانہ پاکستان میں عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے بابرکت محفلِ میلاد
تازہ ترین

واشنگٹن: سفارتخانہ پاکستان میں عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے بابرکت محفلِ میلاد

واشنگٹن ڈی سی میں سفارتخانہ پاکستان میں عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے بابرکت محفلِ میلاد کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستانی خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ محفل میں نعتیہ کلام، درود و سلام اور سیرتِ طیبہ پر روشنی ڈالی گئی جبکہ پاکستان کی سلامتی، خوشحالی اور بقا کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی

محمد نعیم اختر12 ستمبر، 2026
پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے مریض ایک کروڑ 10 لاکھ سے تجاوز، ملک گیر اسکریننگ پروگرام شروع
تازہ ترین

پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے مریض ایک کروڑ 10 لاکھ سے تجاوز، ملک گیر اسکریننگ پروگرام شروع

پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔ وزیراعظم انسدادِ ہیپاٹائٹس پروگرام کے تحت اسلام آباد سے ملک گیر اسکریننگ پروگرام شروع کردیا گیا ہے، جس میں 12 سال سے زائد عمر کے 16 کروڑ افراد کی اسکریننگ کی جائے گی۔ حکومت فی مریض اسکریننگ، ٹیسٹنگ اور علاج کے اخراجات برداشت کرے گی جبکہ 18 سرکاری اسپتالوں میں علاج کی سہولت بھی فراہم کردی گئی ہے

Web Desk12 ستمبر، 2026
 انگلینڈ نے پاکستان کو تیسرے ٹیسٹ میں شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کردیا
تازہ ترین

انگلینڈ نے پاکستان کو تیسرے ٹیسٹ میں شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کردیا

انگلینڈ نے پاکستان کو تیسرے ٹیسٹ میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں 3-0 سے وائٹ واش کردیا۔ پاکستان نے انگلینڈ کو 130 رنز کا ہدف دیا جو انگلش ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ جوئے روٹ نے 62 اور جورڈن نے 59 رنز بنائے، جبکہ پاکستان کی جانب سے رضا اللہ نے 81 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ شان مسعود 95 اور بابر اعظم 76 رنز کے ساتھ نمایاں رہے

Web Desk12 ستمبر، 2026