وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

لیبیا کشتی حادثہ: باجوڑ کے 35 افراد سمیت 70 پاکستانی تارکین وطن تاحال لاپتا

W
Web Desk
26 نومبر، 2026
لیبیا کشتی حادثہ: باجوڑ کے 35 افراد سمیت 70 پاکستانی تارکین وطن تاحال لاپتا

لیبیا میں تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ پیش آنے کے بعد 70 مسافر تاحال لاپتا ہیں، جن میں باجوڑ کے 35 افراد بھی شامل ہیں۔ متاثرہ خاندان اپنے پیاروں کی واپسی کے منتظر ہیں

لیبیا میں غیر قانونی طریقے سے یورپ جانے والے تارکین وطن کی کشتی حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں کشتی میں سوار تمام 70 مسافر تاحال لاپتا ہیں۔ لاپتا افراد میں خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ سے تعلق رکھنے والے 35 افراد بھی شامل ہیں، جس کے باعث علاقے میں تشویش کی فضا پائی جاتی ہے۔

متاثرہ خاندان اپنے پیاروں کی واپسی اور ان کے بارے میں کسی مصدقہ اطلاع کے منتظر ہیں۔ اہل خانہ کے مطابق انہیں حادثے کی اطلاع انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹ کے ذریعے ملی، جس نے بتایا کہ کشتی کو 21 نومبر کو لیبیا کے سمندر میں حادثہ پیش آیا تھا۔

خاندانوں کا کہنا ہے کہ تاحال سمندر سے کسی بھی مسافر کی لاش برآمد نہیں ہوسکی، جس کے باعث لواحقین شدید ذہنی اذیت اور بے یقینی کا شکار ہیں۔

باجوڑ میں 6 لاپتا افراد کی غائبانہ نماز جنازہ ادا

حادثے کے بعد باجوڑ کے علاقے تحصیل ماموند کے گاؤں نختر میں چھ لاپتا افراد کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کردی گئی۔ اہل علاقہ اور متاثرہ خاندان اپنے پیاروں کی سلامتی کے لیے دعاگو ہیں۔

انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹس کے خلاف کارروائی کا اعلان

ڈی پی او خان زیب مہمند نے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ان کے مطابق غیر قانونی طریقوں سے لوگوں کو یورپی ممالک بھیجنے والے ایجنٹس کا ڈیٹا جمع کیا جا رہا ہے تاکہ اس غیر قانونی نیٹ ورک کے خلاف مؤثر اقدامات کیے جاسکیں۔

ایمل ولی خان کا اظہار افسوس، حکومت سے سخت اقدامات کا مطالبہ

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے لیبیا کشتی حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے نوجوان روزگار کے مواقع نہ ملنے کے باعث سمندروں میں اپنی جانیں گنوا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بے امنی، بے روزگاری اور معاشی بدحالی نے نوجوانوں کو ملک چھوڑنے پر مجبور کردیا ہے، جبکہ انہیں اپنے وطن میں باعزت روزگار اور بہتر مستقبل میسر نہیں۔

ایمل ولی خان نے مطالبہ کیا کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو بے نقاب کیا جائے، ذمہ داروں کو گرفتار کرکے سخت سزائیں دی جائیں اور حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی میتیں فوری طور پر پاکستان منتقل کی جائیں۔

انہوں نے مزید مطالبہ کیا کہ لاپتا افراد کی تلاش کے لیے لیبیا کے حکام سے مؤثر رابطے کیے جائیں تاکہ متاثرہ خاندانوں کو اپنے پیاروں کے حوالے سے جلد معلومات فراہم کی جاسکیں۔

لیبیا کشتی حادثے نے ایک بار پھر انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی ہجرت کے سنگین مسئلے کو اجاگر کردیا ہے، جہاں بہتر مستقبل کی تلاش میں گھر چھوڑنے والے نوجوان سمندری راستوں پر اپنی زندگیاں خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 26 نومبر، 2026 کو 06:32 AM

آخری تدوین: 26 نومبر، 2026

متعلقہ مضامین

کراچی عمارت گرنے کا واقعہ، ڈی جی ایس بی سی اے سمیت اہم افسران عہدوں سے فارغ، 16 معطل
تازہ ترین

کراچی عمارت گرنے کا واقعہ، ڈی جی ایس بی سی اے سمیت اہم افسران عہدوں سے فارغ، 16 معطل

کراچی کے علاقے ایڈمن سوسائٹی میں عمارت گرنے کے واقعے پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا نوٹس، سیکرٹری بلدیات اور ڈی جی ایس بی سی اے عہدوں سے فارغ، 16 افسران معطل کرنے کا حکم

Web Desk26 نومبر، 2026
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 12 دہشتگرد ہلاک
پاکستان

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 12 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے نوشکی، سبی، پنجگور اور کیچ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الہندوستان کے 12 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

Web Desk26 نومبر، 2026
 وزیراعظم شہباز شریف کا مصدق ملک کو ایس سی او تہذیبی مکالمے میں پاکستان کی نمائندگی پر خراج تحسین
پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا مصدق ملک کو ایس سی او تہذیبی مکالمے میں پاکستان کی نمائندگی پر خراج تحسین

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دہلی میں شنگھائی تعاون تنظیم کے تہذیبی مکالمے میں پاکستان کا مؤقف مؤثر انداز میں پیش کرنے پر وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک کی سفارتی صلاحیتوں، اندازِ بیان اور اردو زبان پر دسترس کو سراہا

Web Desk25 نومبر، 2026