وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن سے آج تاریخی اسلام آباد لانگ مارچ کا آغاز ہوگا: حافظ نعیم الرحمان

W
Web Desk
20 ستمبر، 2026
کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن سے آج تاریخی اسلام آباد لانگ مارچ کا آغاز ہوگا: حافظ نعیم الرحمان
international seerat conference

حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ پٹرولیم لیوی اور مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کا اسلام آباد لانگ مارچ آج کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن سے شروع ہوگا، مختلف صوبوں سے قافلے شریک ہوں گے

کراچی: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ جاری دھرنا ختم کرنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ملک بھر میں احتجاجی تحریک پھیل چکی ہے اور میں اضافے سے روزمرہ استعمال کی ہر چیز مہنگی ہوجاتی ہے۔ ان کے مطابق جماعت اسلامی کی تحریک صرف پٹرولیم لیوی کے خلاف نہیں بلکہ عوام کو نعیم الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ پٹرولیم لیوی اور مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کا اسلام آباد لانگ مارچ آج کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن سے شروع ہوگا۔ ان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا، بلوچستان اور سندھ سے قافلے مارچ میں شریک ہوں گے۔

کراچی میں گورنر ہاؤس کے باہر 35 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ملک بھر میں احتجاجی تحریک پھیل چکی ہے اور گوجرانوالہ، مردان اور حیدرآباد میں بڑے جلسے کیے گئے ہیں۔

انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے روزمرہ استعمال کی ہر چیز مہنگی ہوجاتی ہے۔ ان کے مطابق جماعت اسلامی کی تحریک صرف پٹرولیم لیوی کے خلاف نہیں بلکہ عوام کو درپیش وسیع تر معاشی مسائل کے خلاف ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے دعویٰ کیا کہ عوام کو مختلف شعبوں میں مافیاز کے ذریعے لوٹا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 35 روزہ احتجاج کے نتیجے میں عوام کو پٹرولیم لیوی کے بارے میں آگاہی ملی اور لوگوں کی بڑی تعداد موجودہ معاشی نظام میں تبدیلی چاہتی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ احتجاجی تحریک ایک یا دو دن کی سرگرمی نہیں بلکہ جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان ہے۔

حکومت سے مذاکرات اور لانگ مارچ

دوسری جانب جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا پانچواں دور بھی مکمل ہوچکا ہے۔ مذاکرات کے دوران حکومتی وفد نے سکیورٹی خدشات کے باعث جماعت اسلامی سے لانگ مارچ مؤخر کرنے کی درخواست کی۔

مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومت کو عوامی مطالبات پر عملی اقدامات کرنا ہوں گے، بصورت دیگر پٹرولیم لیوی کے خاتمے تک احتجاج اور لانگ مارچ جاری رکھا جائے گا۔

لیاقت بلوچ کے مطابق حکومتی وفد نے عوام کو جلد غیر معمولی ریلیف دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ حکومتی ٹیم نے یہ بھی مؤقف اختیار کیا کہ حکومت کو آئی ایم ایف کے دباؤ کا سامنا ہے اور آئی ایم ایف کا وفد جلد پاکستان آ سکتا ہے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 20 ستمبر، 2026 کو 04:14 AM

آخری تدوین: 20 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین