وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

میر رضا کیس پر ماہرہ خان کا سخت ردعمل، ’’ہم سب ناانصافی کے خلاف سڑکوں پر نکلیں گے‘‘

W
Web Desk
11 اگست، 2026
میر رضا کیس پر ماہرہ خان کا سخت ردعمل، ’’ہم سب ناانصافی کے خلاف سڑکوں پر نکلیں گے‘‘

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا کے قتل کیس پر ردعمل دیتے ہوئے مقتول کے وکیل جبران ناصر کی حمایت کردی۔ ماہرہ خان نے جبران ناصر کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہترین کام کررہے ہیں اور ہم سب ناانصافی کے خلاف سڑکوں پر نکلیں گے

کراچی: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا کے قتل کیس پر ردعمل دیتے ہوئے مقتول کے وکیل جبران ناصر کی حمایت کردی ہے۔

گزشتہ کئی روز سے جبران ناصر کے بیانات کے مختلف کلپس سوشل میڈیا پر گردش کر رہے ہیں، جن پر ماہرہ خان نے بھی اپنا ردعمل ظاہر کیا۔

ماہرہ خان نے جبران ناصر کے ایک بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کی کاوشوں کو سراہا اور لکھا، ’’جبران ناصر، آپ بہترین کام کررہے ہیں، ہم سب اس ناانصافی کے خلاف سڑکوں پر نکلیں گے۔‘‘

اداکارہ نے مزید کہا کہ ’’یہ سب بکواس اب ختم ہونی چاہیے۔‘‘

دوسری جانب میر رضا کے وکیل جبران ناصر کے مطابق مقتول کے اہلخانہ نے عدالتی کمیشن پر رضامندی ظاہر نہیں کی۔

قبرکشائی کے بعد ابتدائی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

میر رضا کی قبرکشائی کے بعد سامنے آنے والی ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق مقتول کو پیچھے سے گولی لگی تھی جبکہ جسم پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے۔

رپورٹ میں دائیں ران اور جبڑے پر فریکچر کے شواہد کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ جسم کے نچلے حصے کے ٹشوز پر خون کے دھبے پائے جانے کی بات بھی رپورٹ میں شامل ہے۔

میر رضا کیس کے حوالے سے وکیل جبران ناصر کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات اور میڈیکل رپورٹ کے نکات کے بعد معاملہ ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گیا ہے، جبکہ ماہرہ خان کے ردعمل نے بھی اس کیس کو سوشل میڈیا پر نمایاں کردیا ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 11 اگست، 2026 کو 04:37 AM

آخری تدوین: 11 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

پی ٹی آئی کا 27 ستمبر اسلام آباد مارچ، خواجہ آصف نے اسے آخری کوشش قرار دے دیا
تازہ ترین

پی ٹی آئی کا 27 ستمبر اسلام آباد مارچ، خواجہ آصف نے اسے آخری کوشش قرار دے دیا

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کا اسلام آباد مارچ آخری کوشش ہوگی، اس کے بعد پارٹی دوبارہ وفاقی دارالحکومت کا رخ نہیں کر سکے گی

Web Desk25 ستمبر، 2026
اقوام متحدہ کا عالمی امن کیلئے پاکستان کی خدمات اور قربانیوں کا اعتراف، گوتریس کی شہباز شریف سے ملاقات
پاکستان

اقوام متحدہ کا عالمی امن کیلئے پاکستان کی خدمات اور قربانیوں کا اعتراف، گوتریس کی شہباز شریف سے ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات، عالمی امن، فلسطین، افغانستان اور اسلاموفوبیا سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر گفتگو ہوئی

Web Desk25 ستمبر، 2026
وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات، علاقائی کشیدگی میں کمی اور سفارت کاری پر زور
پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات، علاقائی کشیدگی میں کمی اور سفارت کاری پر زور

وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی نیویارک میں ملاقات، پاک ایران تعلقات، علاقائی صورتحال، کشیدگی میں کمی اور اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر پیش رفت سمیت اہم امور پر گفتگوکی

Web Desk25 ستمبر، 2026