وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

محمود اچکزئی کا اسپیکر چیمبر جانے سے انکار، پی ٹی آئی نے مذاکرات کیلئے نیا وفد تشکیل دے دیا

W
Web Desk
2 اکتوبر، 2026
محمود اچکزئی کا اسپیکر چیمبر جانے سے انکار، پی ٹی آئی نے مذاکرات کیلئے نیا وفد تشکیل دے دیا

محمود خان اچکزئی کے اسپیکر چیمبر میں مذاکرات سے انکار کے بعد پی ٹی آئی نے حکومت اور پیپلزپارٹی سے مذاکرات کیلئے 6 رکنی نیا اپوزیشن وفد تشکیل دے دیا

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی جانب سے حکومت سے مذاکرات کے لیے اسپیکر کے چیمبر میں جانے سے انکار کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مذاکرات کے لیے نیا وفد تشکیل دے دیا۔

محمود خان اچکزئی کا مؤقف ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کسی غیر جانب دار مقام پر ہوں تو وہ شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی قیادت نے محمود خان اچکزئی کا مطالبہ تسلیم نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور حکومت و پاکستان پیپلزپارٹی سے مذاکرات کے لیے نیا اپوزیشن وفد تشکیل دے دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے وفد میں بیرسٹر گوہر، راجا ناصر عباس اور اسد قیصر شامل ہیں، جبکہ سلمان اکرم راجا، عامر ڈوگر اور حلیم عادل شیخ بھی وفد کا حصہ ہوں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے مطابق حکومت سے مذاکرات کے لیے اپوزیشن وفد 6 ارکان پر مشتمل ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی پولیٹیکل کمیٹی اور کور کمیٹی نے اپوزیشن وفد کے ارکان کے ناموں کی توثیق کردی ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اپوزیشن وفد آج اسپیکر قومی اسمبلی کے دفتر میں حکومتی وفد سے ملاقات کرے گا۔

مذاکرات میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مختلف سیاسی معاملات پر بات چیت متوقع ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 2 اکتوبر، 2026 کو 06:43 AM

آخری تدوین: 2 اکتوبر، 2026

متعلقہ مضامین