وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

بحیرہ عرب میں پاکستان نیوی کی بڑی کارروائیاں، 96 ملین ڈالر کی منشیات برآمد

W
Web Desk
7 اکتوبر، 2026
بحیرہ عرب میں پاکستان نیوی کی بڑی کارروائیاں، 96 ملین ڈالر کی منشیات برآمد

پاکستان نیوی نے بحیرہ عرب میں دو کامیاب انسدادِ منشیات کارروائیوں کے دوران 850 کلوگرام آئس اور 2 ہزار کلوگرام چرس/بھنگ برآمد کرلی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ضبط شدہ منشیات کی مالیت تقریباً 96 ملین ڈالر ہے

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نیوی نے بحیرہ عرب میں دو کامیاب انسدادِ منشیات کارروائیوں کے دوران تقریباً 96 ملین امریکی ڈالر مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نیوی کے جہاز یَرموک (YARMOOK) نے بحیرہ عرب میں تعیناتی کے دوران پاکستانی ساحل سے کافی دور دو کامیاب کارروائیاں کیں، جن کے دوران دو دھاؤں کو روکا گیا۔

ترجمان کے مطابق کارروائیوں کے دوران دھاؤں میں بنائے گئے خفیہ خانوں سے تقریباً 850 کلوگرام آئس اور 2 ہزار کلوگرام چرس/بھنگ برآمد کی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ضبط شدہ منشیات کی مجموعی مالیت تقریباً 96 ملین امریکی ڈالر ہے۔ برآمد شدہ منشیات کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور مزید تلفی اور قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق یہ کامیاب کارروائیاں پاکستان نیوی کی مسلسل سمندری موجودگی، چوکسی اور علاقائی بحری سلامتی کے تحفظ کے عزم کی عکاس ہیں۔ پاکستان نیوی سمندر کے ذریعے غیر قانونی منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 7 اکتوبر، 2026 کو 12:01 PM

آخری تدوین: 7 اکتوبر، 2026

متعلقہ مضامین

سندھ ایک ہے اور ایک رہے گا، نئے صوبوں کی بات کہاں سے آگئی؟ ناصر حسین شاہ
تازہ ترین

سندھ ایک ہے اور ایک رہے گا، نئے صوبوں کی بات کہاں سے آگئی؟ ناصر حسین شاہ

سندھ کے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے نئے صوبوں اور ریفرنڈم سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ ایک ہے اور ایک رہے گا، پیپلز پارٹی کو بائی پاس کرکے ریفرنڈم کرایا گیا تو عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے

Web Desk22 نومبر، 2026
موسمیاتی تبدیلی ہماری تہذیب اور تاریخی ورثے کے لیے بڑا خطرہ بن چکی ہے، مصدق ملک
تازہ ترین

موسمیاتی تبدیلی ہماری تہذیب اور تاریخی ورثے کے لیے بڑا خطرہ بن چکی ہے، مصدق ملک

وفاقی وزیر مصدق ملک نے نئی دہلی میں ایس سی او سویلائزیشن فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی پاکستان کی تہذیب اور تاریخی ورثے کے لیے بڑا خطرہ ہے، 2022 کے سیلاب سے موہنجو دڑو بھی متاثر ہوا۔

Web Desk22 نومبر، 2026
کراچی کو وفاق کا حصہ بنانے کی بات ہوئی تو حمایت کریں گے، مصطفیٰ کمال
تازہ ترین

کراچی کو وفاق کا حصہ بنانے کی بات ہوئی تو حمایت کریں گے، مصطفیٰ کمال

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے کراچی کو وفاق کا حصہ بنانے کی تجویز کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے صوبوں کی تحریک سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، دسمبر اہم مہینہ ہوگا

Web Desk22 نومبر، 2026