وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

پی ٹی آئی لانگ مارچ پر مولانا فضل الرحمان متحرک، حکومتی پیشکش پی ٹی آئی تک پہنچا دی

W
Web Desk
8 اکتوبر، 2026
پی ٹی آئی لانگ مارچ پر مولانا فضل الرحمان متحرک، حکومتی پیشکش پی ٹی آئی تک پہنچا دی

پی ٹی آئی لانگ مارچ کے معاملے پر سیاسی رابطے تیز ہوگئے۔ مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی قیادت سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے حکومتی پیشکش پہنچا دی، جس کے بعد تحریک انصاف نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے جاری لانگ مارچ کے معاملے پر سیاسی رابطوں میں تیزی آگئی، مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی سے رابطہ کرکے حکومتی پیشکش پہنچا دی۔

ذرائع کے مطابق حکومتی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد مولانا نے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت سے رابطہ کیا اور حکومت کی جانب سے دی گئی پیشکش سے آگاہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے ٹیلی فونک رابطے کے بعد پی ٹی آئی نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا، جس میں پارٹی کی تمام اہم قیادت شریک ہے اور اجلاس زوم پر جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق اس سے قبل مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو مشورہ دیا تھا کہ گورنر راج یا ایمرجنسی کے بجائے معاملات کو افہام و تفہیم اور مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق مولانا کے مشورے کے بعد حکومت نے انہیں سیاسی طور پر کردار ادا کرنے کی درخواست کی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومتی وفد نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی۔ وفد میں وزیراعظم کے سیاسی امور کے مشیر رانا ثنا اللہ، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور طارق فضل چوہدری شامل تھے۔

حکومتی پیشکش پر پی ٹی آئی کی قیادت کے جاری ہنگامی اجلاس میں مشاورت کی جارہی ہے، جس کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق اہم فیصلہ متوقع ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 8 اکتوبر، 2026 کو 11:21 AM

آخری تدوین: 8 اکتوبر، 2026

متعلقہ مضامین

لانگ مارچ کیلئے سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کا معاملہ، سہیل آفریدی سے جواب طلب
پاکستان

لانگ مارچ کیلئے سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کا معاملہ، سہیل آفریدی سے جواب طلب

پشاور ہائیکورٹ نے لانگ مارچ کے لیے سرکاری ہیلی کاپٹر کے مبینہ استعمال سے متعلق کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے قاری ظاہر کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے متعلقہ معاملے کی وضاحت طلب کی ہے

Web Desk8 اکتوبر، 2026
سہیل آفریدی کا لانگ مارچ کے روٹ میں ایک بار پھر تبدیلی کا اعلان
تازہ ترین

سہیل آفریدی کا لانگ مارچ کے روٹ میں ایک بار پھر تبدیلی کا اعلان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے اگلے مرحلے کے روٹ میں تبدیلی کرتے ہوئے نیا شیڈول جاری کردیا۔ لانگ مارچ 9 اکتوبر کو چارسدہ، 10 اکتوبر کو مردان اور 11 اکتوبر کو صوابی پہنچے گا، جہاں اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا

Web Desk8 اکتوبر، 2026
پاکستان اور بحرین کا تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق
تازہ ترین

پاکستان اور بحرین کا تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور بحرین نے تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔ اسحاق ڈار اور بحرینی وزیر خارجہ عبداللطیف الزیانی کی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور سفارتی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا

Web Desk8 اکتوبر، 2026