وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

مولانا فضل الرحمان کی محمود اچکزئی سے ملاقات، متحدہ اپوزیشن بنانے پر اتفاق

W
Web Desk
21 اگست، 2026
مولانا فضل الرحمان کی محمود اچکزئی سے ملاقات، متحدہ اپوزیشن بنانے پر اتفاق

مولانا فضل الرحمان اور محمود اچکزئی کی ملاقات میں متحدہ اپوزیشن بنانے، اپوزیشن جماعتوں کے درمیان رابطے بڑھانے اور عمران خان کو فوری اسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ کیا گیا

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی سے ملاقات کی، جس میں متحدہ اپوزیشن کا اتحاد بنانے اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان رابطے مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر راجا ناصر عباس بھی شریک تھے۔ رہنماؤں نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، پارلیمانی امور، اپوزیشن جماعتوں کے باہمی تعاون اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت کے حوالے سے بھی شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اپوزیشن قائدین نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں عمران خان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کرکے علاج کی بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا تھا کہ صحت کے معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے اور بانی پی ٹی آئی کو طبی ضرورت کے مطابق علاج کی سہولیات فراہم کرنا ضروری ہے۔

اجلاس میں قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ حکومتی رویے اور طرز عمل پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اپوزیشن رہنماؤں نے کہا کہ جمہوری نظام میں اپوزیشن کی آواز کو سنا جاتا ہے، دبایا نہیں جاتا۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلی نشست تھی اور اس معاملے پر مزید مشاورت بھی کی جائے گی۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کے درمیان رابطوں کو مزید آگے بڑھایا جائے گا، جبکہ آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کے انعقاد پر بھی بات ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی صورتحال کے تناظر میں اپوزیشن جماعتوں کے درمیان اتحاد اور باہمی مشاورت کا عمل جاری رکھا جائے گا۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 21 اگست، 2026 کو 03:17 AM

آخری تدوین: 21 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

سلمان اکرم راجہ نے محسن نقوی کا سہیل آفریدی پر مذاکرات سبوتاژ کرنے کا الزام مسترد کردیا
پاکستان

سلمان اکرم راجہ نے محسن نقوی کا سہیل آفریدی پر مذاکرات سبوتاژ کرنے کا الزام مسترد کردیا

پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے وزیر داخلہ محسن نقوی کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سہیل آفریدی مذاکرات کی ناکامی کے ذمہ دار نہیں، حکومت کے ارادے مختلف تھے

Web Desk5 اکتوبر، 2026
دہشت گردی کے خلاف پالیسی بنانے سے کس نے روکا؟ خواجہ آصف کے سہیل آفریدی سے 8 سوالات
تازہ ترین

دہشت گردی کے خلاف پالیسی بنانے سے کس نے روکا؟ خواجہ آصف کے سہیل آفریدی سے 8 سوالات

وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے دہشت گردی کے خلاف پالیسی، افغان سرزمین سے حملوں، نیشنل ایکشن پلان اور صوبے میں غیرقانونی معیشت سے متعلق 8 سوالات پوچھ لیے

Web Desk5 اکتوبر، 2026
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
تازہ ترین

ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے

Web Desk5 اکتوبر، 2026