وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ترک صدر اردگان کا ٹیلیفونک رابطہ، بحیرہ احمر کی سکیورٹی پر اتفاق

W
Web Desk
4 اگست، 2026
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ترک صدر اردگان کا ٹیلیفونک رابطہ، بحیرہ احمر کی سکیورٹی پر اتفاق
international seerat conference

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ترک صدر رجب طیب اردگان نے ٹیلیفونک گفتگو میں علاقائی صورتحال، بحیرہ احمر کی سکیورٹی، حوثیوں کے حملوں اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا

ریاض: سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور ترک صدر رجب طیب اردگان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں علاقائی صورتحال اور بحیرہ احمر کی سکیورٹی سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے بحیرہ احمر میں امن و استحکام برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا اور تجارتی جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت کی۔ ترک صدر رجب طیب اردگان نے اس حوالے سے سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

ٹیلیفونک گفتگو میں صدر اردگان نے سعودی عرب کی قیادت میں قائم بحری دفاعی اتحاد کا خیرمقدم کرتے ہوئے خطے میں بحری سلامتی کے لیے مشترکہ اقدامات کی حمایت کی۔

دونوں رہنماؤں نے بحیرہ احمر میں بین الاقوامی جہاز رانی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے باہمی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔

رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں امن، استحکام اور محفوظ بحری راستوں کے لیے مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں، جبکہ باہمی مشاورت کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 4 اگست، 2026 کو 02:44 AM

آخری تدوین: 4 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ، خیبر پختونخوا پولیس کو اہم ہدایات جاری
تازہ ترین

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ، خیبر پختونخوا پولیس کو اہم ہدایات جاری

پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کے اعلان کے بعد آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ کسی ریلی، جلوس یا مارچ کو سہولت فراہم نہ کی جائے۔ خلاف ورزی کرنے والے افسر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا بھی سرکاری افسران کو مارچ میں معاونت اور سرکاری وسائل کے استعمال سے روک چکے ہیں

Web Desk19 ستمبر، 2026
  دہشتگردوں سے بات چیت نہیں ہوگی، ریاست کی پالیسی واضح ہے: ترجمان پاک فوج
تازہ ترین

دہشتگردوں سے بات چیت نہیں ہوگی، ریاست کی پالیسی واضح ہے: ترجمان پاک فوج

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے ساتھ کسی قسم کی بات چیت نہیں ہوگی، ریاست کی پالیسی واضح ہے

Web Desk19 ستمبر، 2026
کوہاٹ پولیس لائنز پر خودکش حملے کے بعد کلیئرنس آپریشن مکمل، تمام دہشتگرد ہلاک
تازہ ترین

کوہاٹ پولیس لائنز پر خودکش حملے کے بعد کلیئرنس آپریشن مکمل، تمام دہشتگرد ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز پر خودکش حملے کے بعد کلیئرنس آپریشن مکمل کرلیا گیا۔ آئی جی خیبرپختونخوا کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 8 دہشتگرد ہلاک اور اہم عمارات کلیئر کردی گئیں، جبکہ حملے میں شہداء کی تعداد 23 ہوگئی ہے

Web Desk19 ستمبر، 2026