وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیرباد کہہ دیا، 21 سالہ شاندار کیریئر اختتام پذیر

W
Web Desk
8 اکتوبر، 2026
میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیرباد کہہ دیا، 21 سالہ شاندار کیریئر اختتام پذیر

ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے بینن کے خلاف دوستانہ میچ کے بعد انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ لے لی۔ میسی نے آخری میچ میں ایک گول اور دو معاونتیں کیں، جبکہ ارجنٹینا نے 0-3 سے کامیابی حاصل کی

بیونس آئرس: ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیرباد کہہ دیا۔ انہوں نے افریقی ملک بینن کے خلاف دوستانہ میچ میں آخری بار ارجنٹینا کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک گول اسکور کیا اور دو گولز میں معاونت کی، جس کی بدولت ارجنٹینا نے 0-3 سے کامیابی حاصل کی۔

بیونس آئرس میں کھیلے گئے میچ میں 39 سالہ لیونل میسی نے اپنا 208واں اور آخری انٹرنیشنل میچ کھیلا۔ 85 ہزار سے زائد تماشائیوں سے بھرے اسٹیڈیم میں شائقین اور ساتھی کھلاڑیوں نے میسی کو جذباتی انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔

لیونل میسی ارجنٹینا کی جانب سے سب سے زیادہ میچز کھیلنے اور سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے قومی ٹیم کی جانب سے 208 میچز میں 126 گول کیے جبکہ 6 ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں شرکت کے دوران 21 گول اسکور کیے۔

میسی کی قیادت میں ارجنٹینا نے 2021 اور 2024 میں کوپا امریکا جبکہ 2022 میں فیفا ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

قومی ٹیم سے ریٹائرمنٹ کے باوجود لیونل میسی کلب فٹبال میں انٹر میامی کی نمائندگی جاری رکھیں گے۔ وہ 8 مرتبہ بیلن ڈی اور ایوارڈ جیتنے والے دنیا کے واحد فٹبالر بھی ہیں۔

میچ کے اختتام پر میسی نے جذباتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ارجنٹینا کی قومی ٹیم کے لیے کھیلنا ان کی زندگی میں ہونے والی سب سے خوبصورت چیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ قومی ٹیم کی شرٹ اور شائقین کو بہت یاد کریں گے اور اب ٹیم کے ساتھ بطور حامی کھڑے رہیں گے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 8 اکتوبر، 2026 کو 05:13 AM

آخری تدوین: 8 اکتوبر، 2026

متعلقہ مضامین

قطر اور جرمنی کا ایران سے حوثیوں کی حمایت ختم کرنے اور جوہری شفافیت بڑھانے کا مطالبہ
تازہ ترین

قطر اور جرمنی کا ایران سے حوثیوں کی حمایت ختم کرنے اور جوہری شفافیت بڑھانے کا مطالبہ

قطر اور جرمنی نے ایران سے جوہری پروگرام پر آئی اے ای اے کے ساتھ مکمل تعاون، حوثیوں کی حمایت ختم کرنے اور آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی آزادی یقینی بنانے کا مطالبہ کردیا

Web Desk22 نومبر، 2026
سندھ ایک ہے اور ایک رہے گا، نئے صوبوں کی بات کہاں سے آگئی؟ ناصر حسین شاہ
تازہ ترین

سندھ ایک ہے اور ایک رہے گا، نئے صوبوں کی بات کہاں سے آگئی؟ ناصر حسین شاہ

سندھ کے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے نئے صوبوں اور ریفرنڈم سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ ایک ہے اور ایک رہے گا، پیپلز پارٹی کو بائی پاس کرکے ریفرنڈم کرایا گیا تو عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے

Web Desk22 نومبر، 2026
موسمیاتی تبدیلی ہماری تہذیب اور تاریخی ورثے کے لیے بڑا خطرہ بن چکی ہے، مصدق ملک
تازہ ترین

موسمیاتی تبدیلی ہماری تہذیب اور تاریخی ورثے کے لیے بڑا خطرہ بن چکی ہے، مصدق ملک

وفاقی وزیر مصدق ملک نے نئی دہلی میں ایس سی او سویلائزیشن فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی پاکستان کی تہذیب اور تاریخی ورثے کے لیے بڑا خطرہ ہے، 2022 کے سیلاب سے موہنجو دڑو بھی متاثر ہوا۔

Web Desk22 نومبر، 2026