محمد رضوان کا این سی سی آئی اے کو جواب، خط کا متن سامنے آگیا


قومی کرکٹر محمد رضوان نے این سی سی آئی اے کو بذریعہ کورئیر جواب ارسال کردیا۔ خط میں رضوان نے طلبی کی وجہ، موبائل فون واپس نہ کرنے اور مبینہ ڈسپلن کی خلاف ورزی سے متعلق اہم سوالات اٹھا دیے
لاہور: قومی کرکٹر محمد رضوان نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کو بذریعہ کورئیر اپنا جواب ارسال کردیا، جس میں انہوں نے ادارے کی جانب سے طلب کیے جانے اور موبائل فون واپس نہ کیے جانے پر سوالات اٹھائے ہیں۔
ذرائع کے مطابق محمد رضوان نے خط میں این سی سی آئی اے سے سوال کیا کہ انہیں بلایا کیوں گیا تھا؟ انہوں نے یہ بھی استفسار کیا کہ ان کا موبائل فون تاحال واپس کیوں نہیں کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد رضوان نے اپنے جواب میں این سی سی آئی اے سے یہ وضاحت بھی طلب کی کہ انہوں نے کون سے ڈسپلن کی خلاف ورزی کی ہے؟ خط میں رضوان نے اپنی طلبی کی وجہ جاننے کے حوالے سے بھی سوال اٹھایا۔
یاد رہے کہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران مبینہ ڈریسنگ روم لیکس کے معاملے میں محمد رضوان اور امام الحق این سی سی آئی اے کے سامنے پیش ہوئے تھے، جہاں دونوں سے پوچھ گچھ کی گئی تھی اور ان کے موبائل فون بھی تحویل میں لیے گئے تھے۔
محمد رضوان کی جانب سے بھیجے گئے خط کے بعد معاملے میں مزید پیش رفت متوقع ہے۔

شائع ہوا: 15 ستمبر، 2026 کو 02:19 PM
آخری تدوین: 15 ستمبر، 2026



