وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

مجتبیٰ خامنہ ای نے محسن رضائی کو نئی ذمہ داری سونپ دی، سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کا نمائندہ مقرر

W
Web Desk
10 اگست، 2026
مجتبیٰ خامنہ ای نے محسن رضائی کو نئی ذمہ داری سونپ دی، سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کا نمائندہ مقرر

ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے سینئر مشیر محسن رضائی کو سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کا نمائندہ مقرر کر دیا ہے۔ محسن رضائی ماضی میں پاسداران انقلاب کے سربراہ رہ چکے ہیں

تہران: ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے سینئر مشیر محسن رضائی کو نئی اہم ذمہ داری سونپ دی ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق محسن رضائی کو ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل میں سپریم لیڈر کا نمائندہ مقرر کر دیا گیا ہے۔ محسن رضائی اس سے قبل بھی ایرانی سپریم لیڈر کے سینئر مشیر کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔

محسن رضائی ایران کی سکیورٹی اور عسکری امور میں طویل تجربہ رکھنے والی اہم شخصیت سمجھے جاتے ہیں۔ وہ ماضی میں ایران کی پاسداران انقلاب کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں اور 1981ء سے 1997ء تک اس منصب پر فائز رہے۔

ایرانی سکیورٹی معاملات میں وسیع تجربے کے باعث محسن رضائی کو ملک کی طاقتور اور بااثر شخصیات میں شمار کیا جاتا ہے۔ وہ ایرانی قیادت کے قریبی اور بااعتماد ساتھیوں میں بھی شامل رہے ہیں۔

سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل میں سپریم لیڈر کے نمائندے کی نئی ذمہ داری ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران کو خطے میں بڑھتی ہوئی سکیورٹی کشیدگی اور امریکا کے ساتھ جاری تنازع کا سامنا ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 10 اگست، 2026 کو 04:39 AM

آخری تدوین: 10 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

ریڈیو پاکستان حملہ کیس: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سمیت 5 افراد پولیس رپورٹ میں نامزد
پاکستان

ریڈیو پاکستان حملہ کیس: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سمیت 5 افراد پولیس رپورٹ میں نامزد

ریڈیو پاکستان پشاور حملہ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس نے انسداد دہشتگردی عدالت میں تحقیقاتی رپورٹ جمع کرادی، جس کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سمیت تیمور سلیم جھگڑا، عرفان سلیم، کامران بنگش اور عامر خان چمکنی کو کیس میں نامزد کیا گیا ہے۔ پولیس رپورٹ میں نادرا اور پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی رپورٹس کا حوالہ دیا گیا ہے۔ تاہم عدالت نے اس سے قبل تفتیشی افسر کی ایک رپورٹ کو غیر حتمی قرار دے کر مسترد کیا تھا اور حتمی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا تھا

Web Desk24 ستمبر، 2026
کے پی پولیس ایکٹ 2026 پر طلال چودھری کے تحفظات، ’’یہ قانون سازی آئین کی خلاف ورزی ہے‘‘
پاکستان

کے پی پولیس ایکٹ 2026 پر طلال چودھری کے تحفظات، ’’یہ قانون سازی آئین کی خلاف ورزی ہے‘‘

وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چودھری نے خیبرپختونخوا کے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے اپنی فوج یا پولیس نہیں بنا سکتے اور مجوزہ قانون پولیس کے کمانڈ اسٹرکچر کو متاثر کرے گا۔ دوسری جانب خیبرپختونخوا کابینہ نے 23 ستمبر کو ترمیم شدہ پولیس ایکٹ 2026 کے مسودے کی منظوری دے دی ہے، جس میں آئی جی پولیس کی تعیناتی، سینئر افسران کے تبادلوں اور پولیس کے انتظامی و پالیسی معاملات میں صوبائی حکومت کے کردار میں تبدیلیاں تجویز کی گئی ہیں

Web Desk24 ستمبر، 2026
مسلم لیگ ن کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25ویں صدر منتخب، 32 ووٹ حاصل کیے
پاکستان

مسلم لیگ ن کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25ویں صدر منتخب، 32 ووٹ حاصل کیے

ڈاکٹر نجیب نقی آزاد جموں و کشمیر کے 25ویں صدر منتخب ہوگئے۔ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں ہونے والے صدارتی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے امیدوار ڈاکٹر نجیب نقی نے 32 ووٹ حاصل کیے، جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری لطیف اکبر کو 13 ووٹ ملے۔ ڈاکٹر نجیب نقی اس سے قبل آزاد کشمیر کے وزیر صحت بھی رہ چکے ہیں

Web Desk24 ستمبر، 2026