وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

کراچی میں منکی پاکس کے کیسز میں اضافہ، گلستانِ جوہر کے 40 سالہ شخص میں وائرس کی تصدیق

W
Web Desk
14 جون، 2026
 کراچی میں منکی پاکس کے کیسز میں اضافہ، گلستانِ جوہر کے 40 سالہ شخص میں وائرس کی تصدیق
international seerat conference

کراچی میں منکی پاکس کا ایک اور کیس سامنے آنے کے بعد مجموعی تعداد 10 ہو گئی۔ گلستانِ جوہر کے 40 سالہ شخص میں وائرس کی تصدیق ہوئی، متاثرہ مریض کو آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا

کراچی میں منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ ہونے کے بعد شہر میں مجموعی کیسز کی تعداد 10 تک پہنچ گئی ہے۔ تازہ کیس گلستانِ جوہر کے 40 سالہ شخص میں سامنے آیا ہے، جس کی لیبارٹری ٹیسٹ کے ذریعے تصدیق کی گئی۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق متاثرہ شخص کی کوئی بیرونِ ملک سفر کی ہسٹری نہیں ہے، جس کے باعث مقامی سطح پر وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔ مریض کو علاج اور نگرانی کے لیے نیپا اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مریض کا پی سی آر ٹیسٹ کیا گیا تھا، جس کی رپورٹ مثبت آنے پر ایم پاکس کی تصدیق ہوئی۔ نیپا اسپتال میں اب تک منکی پاکس کے 7 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جبکہ کراچی بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔

صحت حکام کے مطابق وائرس کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لیے متاثرہ مریضوں کو آئسولیشن میں رکھا جا رہا ہے اور ان کے قریبی رابطوں کی بھی نگرانی کی جا رہی ہے۔

ماہرین صحت نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ بخار، جلد پر دانے، جسم درد یا دیگر مشتبہ علامات کی صورت میں فوری طور پر طبی مشورہ حاصل کریں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں تاکہ بیماری کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 14 جون، 2026 کو 06:34 AM

آخری تدوین: 14 جون، 2026

متعلقہ مضامین

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کی ملاقات
پاکستان

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کی ملاقات

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی

Web Desk14 ستمبر، 2026
سرکاری پیٹرول ریلیف اسکیم: 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ بتادیا
تازہ ترین

سرکاری پیٹرول ریلیف اسکیم: 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ بتادیا

حکومت نے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف حاصل کرنے کا طریقہ بتا دیا۔ 2، 3 ویلر اور 800 سی سی تک گاڑیوں کے لیے سبسڈی، رجسٹریشن کا طریقہ، 9771 پر REG اور TOK ایس ایم ایس کرنے کا مکمل طریقہ جانیں

Web Desk14 ستمبر، 2026
اسلام آباد ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی احتجاج پر اہم فیصلہ، سرکاری وسائل کے استعمال پر پابندی
تازہ ترین

اسلام آباد ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی احتجاج پر اہم فیصلہ، سرکاری وسائل کے استعمال پر پابندی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کے ممکنہ لانگ مارچ اور احتجاج سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ کسی سیاسی جماعت یا پبلک آفس ہولڈر کو اسلام آباد کی سڑکیں بند کرنے کا اختیار نہیں۔ وزرائے اعلیٰ کو سرکاری مشینری احتجاج میں استعمال نہ ہونے دینے اور سرکاری افسران کو زبردستی احتجاج میں شامل کرنے سے روکنے کی ہدایت بھی جاری کردی گئی

Web Desk14 ستمبر، 2026