وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے اور ثقافتی تعاون کی دعوت

W
Web Desk
22 نومبر، 2026
پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے اور ثقافتی تعاون کی دعوت

ڈاکٹر مصدق ملک نے نئی دہلی میں ایس سی او فورم سے خطاب کرتے ہوئے بھارت سمیت رکن ممالک کو ثقافتی تعاون، تاریخی ورثے کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات کی دعوت دے دی

نئی دہلی: پاکستان نے بھارت سمیت شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے تمام رکن ممالک کو مکالمے، ثقافتی تعاون اور تاریخی ورثے کے تحفظ کے لیے مشترکہ اقدامات کی دعوت دے دی۔

نئی دہلی میں ایس سی او کے تحت تہذیبوں کے درمیان مکالمے کے وزارتی فورم سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے تین نکاتی فارمولا پیش کیا، جس میں ثقافتی تعاون کا فروغ، تاریخی ورثے کا تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے تہذیبی آثار کو محفوظ بنانا شامل ہے۔

اردو میں خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مصدق ملک نے مرزا غالب اور علامہ اقبال کا حوالہ دیا اور کہا کہ مکالمہ مختلف نظریات اور ثقافتوں کے درمیان ہوتا ہے۔ اگر تمام نظریات یکساں ہوں تو وہ حقیقی مکالمہ نہیں رہتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان گندھارا اور بدھ مت سمیت قدیم تہذیبوں کا اہم مرکز ہے، جبکہ اس کے تاریخی روابط فارس، عرب اور وسطی ایشیا کے شہروں بخارا اور سمرقند تک پھیلے ہوئے ہیں۔

وفاقی وزیر نے تاریخی ورثے کے تحفظ کے لیے ایس سی او نیٹ ورک اور ڈیجیٹل لائبریری کے قیام کی تجاویز بھی پیش کیں۔

فورم کے موقع پر ڈاکٹر مصدق ملک اور بھارتی وزیر ثقافت گجندر سنگھ شیخاوت کے درمیان نئی دہلی کے تاریخی پرانے قلعے میں غیر رسمی ملاقات بھی ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے کافی دیر گفتگو کی۔

اس کے علاوہ پاکستانی وزیر نے آذربائیجان، کرغزستان، تاجکستان اور نیپال کے وزرا اور ایرانی وفد کے ساتھ بھی ملاقاتیں کیں، جن میں ثقافتی روابط اور باہمی تعاون کے امور زیر بحث آئے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 22 نومبر، 2026 کو 04:54 AM

آخری تدوین: 22 نومبر، 2026

متعلقہ مضامین

سندھ ایک ہے اور ایک رہے گا، نئے صوبوں کی بات کہاں سے آگئی؟ ناصر حسین شاہ
تازہ ترین

سندھ ایک ہے اور ایک رہے گا، نئے صوبوں کی بات کہاں سے آگئی؟ ناصر حسین شاہ

سندھ کے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے نئے صوبوں اور ریفرنڈم سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ ایک ہے اور ایک رہے گا، پیپلز پارٹی کو بائی پاس کرکے ریفرنڈم کرایا گیا تو عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے

Web Desk22 نومبر، 2026
موسمیاتی تبدیلی ہماری تہذیب اور تاریخی ورثے کے لیے بڑا خطرہ بن چکی ہے، مصدق ملک
تازہ ترین

موسمیاتی تبدیلی ہماری تہذیب اور تاریخی ورثے کے لیے بڑا خطرہ بن چکی ہے، مصدق ملک

وفاقی وزیر مصدق ملک نے نئی دہلی میں ایس سی او سویلائزیشن فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی پاکستان کی تہذیب اور تاریخی ورثے کے لیے بڑا خطرہ ہے، 2022 کے سیلاب سے موہنجو دڑو بھی متاثر ہوا۔

Web Desk22 نومبر، 2026
کراچی کو وفاق کا حصہ بنانے کی بات ہوئی تو حمایت کریں گے، مصطفیٰ کمال
تازہ ترین

کراچی کو وفاق کا حصہ بنانے کی بات ہوئی تو حمایت کریں گے، مصطفیٰ کمال

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے کراچی کو وفاق کا حصہ بنانے کی تجویز کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے صوبوں کی تحریک سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، دسمبر اہم مہینہ ہوگا

Web Desk22 نومبر، 2026