وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

مذاکرات ہونے چاہئیں، لیکن تحریک انصاف کا لانگ مارچ بھی ہوگا: بیرسٹر گوہر

W
Web Desk
7 اکتوبر، 2026
مذاکرات ہونے چاہئیں، لیکن تحریک انصاف کا لانگ مارچ بھی ہوگا: بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مذاکرات ہونے چاہئیں لیکن تحریک انصاف کا لانگ مارچ بھی ہوگا۔ انہوں نے وزیراعظم کی جانب سے مذاکرات مشروط کرنے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ اسلام آباد پہنچ بھی گیا تو مطالبات پر بات چیت اور پیش رفت کرنا ہوگی

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے وزیراعظم کی جانب سے مذاکرات کو مشروط کرنے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست میں لکیریں نہیں کھینچی جاتیں، بات چیت ہمیشہ کھلے ماحول اور بغیر کسی شرط کے ہونی چاہیے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ تحریک انصاف کا لانگ مارچ جاری ہے اور مذاکرات لانگ مارچ ختم کرنے کے لیے ہو رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ اسلام آباد پہنچ بھی گیا تو مطالبات منوانے کے لیے مذاکرات کرنا پڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات ان کی محسن نقوی سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ملاقاتوں میں ہونے والی باتیں وہ نہیں چھپاتے بلکہ سب کچھ بتا دیتے ہیں۔ ان کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں اور کزن کی گرفتاری سے تلخی پیدا ہوئی ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کے لیے تحریک انصاف نے بہت کچھ کیا، مذاکرات کے لیے بیٹھنا آسان نہیں تھا اور چیزیں راتوں رات تبدیل نہیں ہوتیں۔

بیرسٹر گوہر نے واضح کیا کہ لانگ مارچ اسلام آباد ضرور آئے گا۔ ان کے مطابق قافلہ پشاور سے خیبر اور پیرودہائی کے راستے اسلام آباد کی جانب بڑھے گا۔

انہوں نے بتایا کہ وہ کل پشاور میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے ملاقات کریں گے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ لانگ مارچ اسلام آباد پہنچ بھی گیا تو بات چیت کرنا ہوگی اور مطالبات پر پیش رفت بھی ضروری ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 7 اکتوبر، 2026 کو 10:54 AM

آخری تدوین: 7 اکتوبر، 2026

متعلقہ مضامین

سندھ ایک ہے اور ایک رہے گا، نئے صوبوں کی بات کہاں سے آگئی؟ ناصر حسین شاہ
تازہ ترین

سندھ ایک ہے اور ایک رہے گا، نئے صوبوں کی بات کہاں سے آگئی؟ ناصر حسین شاہ

سندھ کے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے نئے صوبوں اور ریفرنڈم سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ ایک ہے اور ایک رہے گا، پیپلز پارٹی کو بائی پاس کرکے ریفرنڈم کرایا گیا تو عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے

Web Desk22 نومبر، 2026
موسمیاتی تبدیلی ہماری تہذیب اور تاریخی ورثے کے لیے بڑا خطرہ بن چکی ہے، مصدق ملک
تازہ ترین

موسمیاتی تبدیلی ہماری تہذیب اور تاریخی ورثے کے لیے بڑا خطرہ بن چکی ہے، مصدق ملک

وفاقی وزیر مصدق ملک نے نئی دہلی میں ایس سی او سویلائزیشن فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی پاکستان کی تہذیب اور تاریخی ورثے کے لیے بڑا خطرہ ہے، 2022 کے سیلاب سے موہنجو دڑو بھی متاثر ہوا۔

Web Desk22 نومبر، 2026
کراچی کو وفاق کا حصہ بنانے کی بات ہوئی تو حمایت کریں گے، مصطفیٰ کمال
تازہ ترین

کراچی کو وفاق کا حصہ بنانے کی بات ہوئی تو حمایت کریں گے، مصطفیٰ کمال

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے کراچی کو وفاق کا حصہ بنانے کی تجویز کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے صوبوں کی تحریک سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، دسمبر اہم مہینہ ہوگا

Web Desk22 نومبر، 2026