وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

اڈیالہ جیل میں نورین نیازی کی عمران خان سے 45 منٹ ملاقات، سپریم کورٹ کے حکم سے آگاہ کردیا

W
Web Desk
18 اگست، 2026
اڈیالہ جیل میں نورین نیازی کی عمران خان سے 45 منٹ ملاقات، سپریم کورٹ کے حکم سے آگاہ کردیا

اڈیالہ جیل میں نورین نیازی کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات ہوئی جو تقریباً 45 منٹ جاری رہی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں عمران خان کی صحت اور دیگر امور پر گفتگو ہوئی، جبکہ نورین نیازی نے انہیں سپریم کورٹ کے شفا اسپتال منتقل کرنے کے حکم سے بھی آگاہ کیا

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ان کی ہمشیرہ نورین نیازی کی ملاقات کرادی گئی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان اور نورین نیازی کی ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی، جو تقریباً 45 منٹ تک جاری رہی۔ ملاقات کے دوران عمران خان کی صحت سمیت دیگر اہم امور پر گفتگو کی گئی۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ نورین نیازی نے عمران خان کو سپریم کورٹ کے حالیہ حکم سے بھی آگاہ کیا، جس میں بانی پی ٹی آئی کو شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے اور ان کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ملاقات کے بعد نورین نیازی اڈیالہ جیل کے ڈاہگل ناکے پہنچیں، جہاں صحافیوں نے ان سے گفتگو کی کوشش کی، تاہم انہوں نے تفصیلی گفتگو سے گریز کیا۔ ایک صحافی کے سوال پر نورین نیازی نے صرف ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ "ملاقات ہوگئی ہے۔"

بعد ازاں علیمہ خان اور عظمیٰ خان بھی نورین نیازی کی گاڑی میں بیٹھ کر وہاں سے روانہ ہوگئیں۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شفا اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے ان کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ عمران خان کو سخت سکیورٹی میں اسپتال منتقل کیا جائے اور اسپتال کے باہر امن و امان کی صورتحال متاثر نہیں ہونی چاہیے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 18 اگست، 2026 کو 03:57 PM

آخری تدوین: 18 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

عمران خان کے علاج سے متعلق حکومت کا سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ
تازہ ترین

عمران خان کے علاج سے متعلق حکومت کا سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو نجی اسپتال منتقل کرنے کے سپریم کورٹ کے حکم پر نظرثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے مطابق حکومت چاہتی ہے کہ عمران خان کا طبی معائنہ سرکاری اسپتال میں کرایا جائے اور میڈیکل بورڈ قانون کے مطابق علاج کی جگہ کا فیصلہ کرے۔

Web Desk18 اگست، 2026
 امریکا، ایران کے مذاکرات کسی باہمی مفاہمت تک نہیں پہنچ سکے: جیرڈ کشنر
تازہ ترین

امریکا، ایران کے مذاکرات کسی باہمی مفاہمت تک نہیں پہنچ سکے: جیرڈ کشنر

امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات کے حوالے سے امریکی صدر کے ایلچی جیرڈ کشنر کا اہم بیان سامنے آگیا۔ جیرڈ کشنر نے فاکس نیوز کو انٹرویو میں کہا کہ مذاکرات سنجیدہ اور وسیع پیمانے پر جاری ہیں، تاہم امریکا اور ایران اب تک کسی باہمی مفاہمت یا اتفاق رائے تک نہیں پہنچ سکے

Web Desk18 اگست، 2026
 بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک
تازہ ترین

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے مختلف علاقوں زیارت، ہرنائی اور سوراب میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت زیارت اور ہرنائی کے درمیان پہاڑی علاقے میں کارروائی کے دوران 8 دہشت گرد جبکہ سوراب کے علاقے حاجیکہ گاؤں میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوا

Web Desk18 اگست، 2026