وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

بھارتی پروازوں کے لیے پاکستان کی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع

W
Web Desk
19 اگست، 2026
بھارتی پروازوں کے لیے پاکستان کی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع

* پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کر دی ہے۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری نئے نوٹم کے مطابق بھارتی طیاروں پر پاکستانی فضائی حدود میں داخلے کی پابندی 24 ستمبر تک برقرار رہے گی

اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کر دی ہے۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری نئے نوٹم کے مطابق بھارتی طیاروں پر پاکستانی فضائی حدود میں داخلے کی پابندی 24 ستمبر تک برقرار رہے گی۔

نوٹم کے مطابق بھارت میں رجسٹرڈ تمام بھارتی ایئر لائنز، لیز پر حاصل کیے گئے طیاروں، بھارتی شہریوں کی ملکیت یا ان کے زیرِ انتظام کمرشل اور فوجی طیاروں کے پاکستانی فضائی حدود میں داخلے پر پابندی عائد ہے۔

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے مطابق یہ پابندی 18 اگست سے نافذ ہے اور پاکستانی وقت کے مطابق 24 ستمبر کی صبح 4 بج کر 59 منٹ تک برقرار رہے گی۔

واضح رہے کہ بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش کا سلسلہ 23 اپریل 2025 سے جاری ہے۔ اس حوالے سے پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے اب 16واں نوٹم جاری کیا گیا ہے۔

فضائی حدود کی بندش کے باعث دونوں ممالک کے درمیان فضائی رابطوں اور بھارتی ایئر لائنز کی پروازوں کے روٹس پر مسلسل اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 19 اگست، 2026 کو 05:15 AM

آخری تدوین: 19 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

حکومت مثبت پیش رفت کرے تو لانگ مارچ کی تاریخ آگے بڑھائی جا سکتی ہے، پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی
پاکستان

حکومت مثبت پیش رفت کرے تو لانگ مارچ کی تاریخ آگے بڑھائی جا سکتی ہے، پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی

پی ٹی آئی سیاسی و کور کمیٹی اجلاس میں حکومت سے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق، مثبت پیش رفت کی صورت میں لانگ مارچ کی تاریخ آگے بڑھانے کی تجویز، عمران خان سے ملاقات اور ایمرجنسی کے ممکنہ نفاذ پر بھی اہم مشاورت

Web Desk3 اکتوبر، 2026
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
تازہ ترین

خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی اور تشدد پھیلانے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ خواجہ آصف نے ٹی ٹی پی کے مبینہ تعاون، بنوں واقعے جیسی صورتحال اور فوجی و پولیس تنصیبات کے قریب افراتفری کے خدشے کا اظہار کیا، جبکہ پی ٹی آئی لانگ مارچ کو پرامن قرار دے چکی ہے

Web Desk3 اکتوبر، 2026
وفاقی آئینی عدالت نے مونال سمیت دیگر ہوٹلز کی مسماری کا حکم کالعدم قرار دے دیا
پاکستان

وفاقی آئینی عدالت نے مونال سمیت دیگر ہوٹلز کی مسماری کا حکم کالعدم قرار دے دیا

وفاقی آئینی عدالت نے مونال ریسٹورنٹ سمیت دیگر ہوٹلز اور عمارتوں کی مسماری کا سپریم کورٹ کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے ملکیت، لیز اور کرائے سے متعلق تنازعات سول کورٹ کے ذریعے حل کرنے کی ہدایت کردی، جبکہ مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں تعمیرات کو ماحولیاتی قوانین سے مشروط قرار دیا ہے

Web Desk3 اکتوبر، 2026