وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

پاکستان اور بحرین کا تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق

W
Web Desk
8 اکتوبر، 2026
پاکستان اور بحرین کا تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور بحرین نے تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔ اسحاق ڈار اور بحرینی وزیر خارجہ عبداللطیف الزیانی کی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور سفارتی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی نے وزارت خارجہ میں اہم ملاقات کی، جس میں پاکستان اور بحرین کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاک بحرین تعلقات کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا اور دوطرفہ تجارتی سرگرمیوں، معاشی شراکت داری اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔

اسحاق ڈار اور بحرینی وزیر خارجہ نے کثیرالجہتی بین الاقوامی فورمز پر مشترکہ دلچسپی کے معاملات میں رابطوں کو مزید مؤثر بنانے پر بھی گفتگو کی۔

دونوں وزرائے خارجہ نے اعلیٰ سطح کے سفارتی رابطوں میں ہونے والی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات میں موجودہ مثبت رجحان کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں باہمی مفادات سے متعلق مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے ساتھ ساتھ خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور عالمی سطح پر ہونے والی اہم پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اختلافات اور تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری ہی سب سے زیادہ قابلِ عمل راستے ہیں۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 8 اکتوبر، 2026 کو 09:54 AM

آخری تدوین: 8 اکتوبر، 2026

متعلقہ مضامین

سری لنکن ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان دھننجایا ڈی سلوا مستعفی
تازہ ترین

سری لنکن ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان دھننجایا ڈی سلوا مستعفی

سری لنکن ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان دھننجایا ڈی سلوا نے قیادت سے استعفیٰ دے دیا۔ وہ بطور کھلاڑی قومی ٹیم کے لیے دستیاب رہیں گے۔ سری لنکا کی اگلی ٹیسٹ سیریز پاکستان کے خلاف 9 نومبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگی

Web Desk8 اکتوبر، 2026
پی ٹی آئی لانگ مارچ پر مولانا فضل الرحمان متحرک، حکومتی پیشکش پی ٹی آئی تک پہنچا دی
پاکستان

پی ٹی آئی لانگ مارچ پر مولانا فضل الرحمان متحرک، حکومتی پیشکش پی ٹی آئی تک پہنچا دی

پی ٹی آئی لانگ مارچ کے معاملے پر سیاسی رابطے تیز ہوگئے۔ مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی قیادت سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے حکومتی پیشکش پہنچا دی، جس کے بعد تحریک انصاف نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

Web Desk8 اکتوبر، 2026
پاکستان سپر لیگ 12 کی تاریخوں کا اعلان، 18 مارچ 2027 سے میلہ سجے گا
تازہ ترین

پاکستان سپر لیگ 12 کی تاریخوں کا اعلان، 18 مارچ 2027 سے میلہ سجے گا

پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ 12 کی تاریخوں کا اعلان کردیا۔ پی ایس ایل 12 کا آغاز 18 مارچ 2027 سے ہوگا اور ایونٹ 2 مئی تک جاری رہے گا۔ مسلسل دوسری مرتبہ 8 ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی، جبکہ شیڈول، وینیوز، ٹکٹنگ اور پلیئر آکشن کی تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی

Web Desk8 اکتوبر، 2026