وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

پاکستان اور افغانستان میں امن بات چیت مستحکم انداز میں آگے بڑھ رہی ہے: چین

W
Web Desk
4 اپریل، 2026
پاکستان اور افغانستان میں امن بات چیت مستحکم انداز میں آگے بڑھ رہی ہے: چین

چین نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان امن مذاکرات مستحکم انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں اور دونوں ممالک چین کی ثالثی میں بات چیت جاری رکھنے پر آمادہ ہیں، جو خطے میں امن کے لیے مثبت پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔

(بیجنگ )چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں چین کی ثالثی کو اہمیت دیتے ہیں اور مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانے پر متفق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین دونوں ممالک کے درمیان سازگار ماحول پیدا کرنے اور بات چیت کو فروغ دینے کے لیے قریبی رابطے میں ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے دفتر خارجہ نے بھی تصدیق کی تھی کہ چین کے شہر ارومچی میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات ہوئے ہیں۔ ماؤ ننگ نے مذاکرات کے مقام کی تفصیلات فراہم نہیں کیں، تاہم دونوں ممالک پہلے ہی ارومچی میں بات چیت کی تصدیق کر چکے ہیں۔

چینی ترجمان کا کہنا تھا کہ تینوں ممالک مناسب وقت پر مذاکرات کی مزید تفصیلات جاری کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ چین علاقائی امن اور استحکام کے لیے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرتا رہے گا۔

دوسری جانب پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے کہا کہ تعلقات میں بہتری کے لیے افغانستان سے واضح اور قابل تصدیق تحریری یقین دہانیاں ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں زبانی وعدے ناکافی ثابت ہوئے ہیں، جس کی مثال 2021 کا دوحہ معاہدہ ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ ارومچی میں جاری مذاکرات ورکنگ لیول پر ہو رہے ہیں اور پاکستانی وفد ابھی چین میں موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفد کی واپسی کے بعد مذاکرات میں پیش رفت کی واضح تصویر سامنے آئے گی۔


شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 4 اپریل، 2026 کو 08:16 AM

آخری تدوین: 4 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

 شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، میجر حافظ احسان الٰہی شہید
تازہ ترین

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، میجر حافظ احسان الٰہی شہید

شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے میجر حافظ احسان الٰہی شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا

Web Desk1 اگست، 2026
حکمرانوں کو آج احساس ہوا کہ ملک نہیں چل رہا، شاہد خاقان عباسی
پاکستان

حکمرانوں کو آج احساس ہوا کہ ملک نہیں چل رہا، شاہد خاقان عباسی

سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان شدید معاشی بحران، مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کا شکار ہے۔ انہوں نے حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور جامع معاشی اصلاحات پر زور دیا

Web Desk1 اگست، 2026
غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، پاکستان کا مکمل عملدرآمد اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
تازہ ترین

غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، پاکستان کا مکمل عملدرآمد اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام پر زور

پاکستان نے غزہ امن منصوبے پر ہونے والی پیشرفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے امریکا، مصر، قطر اور ترکیہ کی سفارتی کوششوں کو سراہا۔ دفتر خارجہ نے منصوبے پر مکمل عملدرآمد، فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت اور 1967 کی سرحدوں پر مشتمل آزاد فلسطینی ریاست کے قیام پر زور دیا

Web Desk1 اگست، 2026