وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم

W
Web Desk
4 اگست، 2026
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم

اسلام آباد میں پاکستان اور ایران کے درمیان دسویں مشترکہ تجارتی کمیٹی کے اجلاس میں دونوں ممالک نے سالانہ دوطرفہ تجارت کا حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے، فری ٹریڈ ایگریمنٹ کو حتمی شکل دینے، سرمایہ کاری، سرحدی لاجسٹکس اور اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا

اسلام آباد: پاکستان اور ایران نے سالانہ دوطرفہ تجارت کا حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری اور تجارتی روابط کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

اسلام آباد میں پاکستان اور ایران کے وفود کے درمیان دسویں مشترکہ تجارتی کمیٹی (Joint Trade Committee) کا اجلاس منعقد ہوا، جس کی مشترکہ صدارت وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور ایرانی وزیر صنعت و تجارت ڈاکٹر محمد اتابک نے کی۔

اجلاس کا مقصد دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری، سرحدی تعاون اور اقتصادی روابط کو فروغ دینا تھا۔

اجلاس کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان اور ایران نے دوطرفہ تجارت کا حجم موجودہ سطح سے بڑھا کر 10 ارب ڈالر سالانہ تک لے جانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تاریخی، مذہبی اور برادرانہ تعلقات کو مضبوط معاشی شراکت داری میں تبدیل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے، برآمدات بڑھانے اور نئی عالمی منڈیوں تک رسائی کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے پاک ایران فری ٹریڈ ایگریمنٹ (FTA) کو جلد حتمی شکل دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سرحدی لاجسٹکس، کسٹمز کلیئرنس اور کارگو نقل و حرکت میں حائل رکاوٹوں کا خاتمہ دوطرفہ تجارت کے فروغ کے لیے ناگزیر ہے۔

اس موقع پر ایرانی وزیر صنعت و تجارت ڈاکٹر محمد اتابک نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات موجود ہیں، جنہیں پائیدار معاشی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک تجارت کے لیے مشترکہ راہداریوں اور سہولیات کو بہتر بنانے پر توجہ دے رہے ہیں، جبکہ باہمی تجربات سے فائدہ اٹھا کر تجارت اور معیشت کو نئی بلندیوں تک پہنچایا جائے گا۔

اجلاس میں دونوں ممالک نے باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے، سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے اور اقتصادی روابط کو فروغ دینے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 4 اگست، 2026 کو 12:59 PM

آخری تدوین: 4 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

امریکی مڈٹرم انتخابات: خواتین ووٹرز کی اکثریت نے ڈیموکریٹس کی حمایت کر دی، اے پی سروے
امریکی وسط مدتی انتخابات

امریکی مڈٹرم انتخابات: خواتین ووٹرز کی اکثریت نے ڈیموکریٹس کی حمایت کر دی، اے پی سروے

امریکہ کے 2026 کے مڈٹرم انتخابات میں خواتین ووٹرز کی 58 فیصد اکثریت نے ڈیموکریٹک امیدواروں کو ووٹ دیا، جبکہ 40 فیصد نے ریپبلکنز کی حمایت کی۔ اے پی سروے کے مطابق مرد ووٹرز میں ڈیموکریٹس اور ریپبلکنز کو 49، 49 فیصد ووٹ ملے

Web Desk4 نومبر، 2026
ایران جنگ ریپبلکنز کی شکست کی بڑی وجہ، جے ڈی وینس کا اعتراف
امریکی وسط مدتی انتخابات

ایران جنگ ریپبلکنز کی شکست کی بڑی وجہ، جے ڈی وینس کا اعتراف

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے مڈٹرم انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی شکست کا ذمہ دار ایران جنگ کو قرار دے دیا۔ مہنگائی، امریکا فرسٹ پالیسی اور اسرائیل سے تعلقات میں تبدیلی ووٹرز کے اہم مطالبات قرار

Web Desk4 نومبر، 2026
 ایران جنگ اور مہنگائی ریپبلکنز کی شکست کی وجہ بنی: ٹرمپ
تازہ ترین

ایران جنگ اور مہنگائی ریپبلکنز کی شکست کی وجہ بنی: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات کے نتائج قبول کرنے اور ڈیموکریٹس کے ساتھ مل کر کام کرنے پر آمادگی ظاہر کردی۔ نیویارک ٹائمز اور وال اسٹریٹ جرنل کو انٹرویوز میں ٹرمپ نے ایران جنگ، مہنگائی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو ریپبلکنز کی انتخابی شکست کی اہم وجوہات قرار دیا۔ کابینہ میں تبدیلی کا بھی کوئی ارادہ ظاہر نہیں کیا

Web Desk4 نومبر، 2026