وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
دُنیا

پاکستان کا اقوامِ متحدہ کے امن دستوں کے تحفظ اور مؤثر اختیارات پر زور

W
Web Desk
16 اپریل، 2026
پاکستان کا اقوامِ متحدہ کے امن دستوں کے تحفظ اور مؤثر اختیارات پر زور
international seerat conference

پاکستان نے بڑھتے ہوئے عالمی خطرات کے پیشِ نظر اقوامِ متحدہ کے امن دستوں کے لیے مضبوط تحفظ اور وسائل سے ہم آہنگ حقیقت پسندانہ اختیارات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

( اقوامِ متحدہ، نیو یارک )سلامتی کونسل میں امن آپریشنز پر بریفنگ کے دوران اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا کہ فوجی قیادت سے براہِ راست آگاہی اہم ہے کیونکہ امن مشنز میں فوجی جزو بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن دستے اب زیادہ پیچیدہ حالات میں کام کر رہے ہیں جہاں ڈرونز سمیت نئے خطرات درپیش ہیں۔

پاکستان کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک گزشتہ چھ دہائیوں سے زائد عرصے سے اقوامِ متحدہ کے بڑے فوجی دستے فراہم کرنے والوں میں شامل ہے، اور اب تک ڈھائی لاکھ سے زائد پاکستانی اہلکار 48 مشنز میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 182 پاکستانی امن اہلکار اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں۔

سفیر عاصم نے حالیہ حملوں کے واقعات میں امن دستوں کو نشانہ بنانے کے واقعات کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے حملے ناقابلِ قبول ہیں اور ان پر مکمل احتساب ضروری ہے تاکہ استثنیٰ کا خاتمہ ہو اور امن مشنز کی ساکھ برقرار رہے۔

انہوں نے زور دیا کہ اقوامِ متحدہ کے امن مشنز آج بھی عالمی امن کے قیام کے لیے ناگزیر اور لاگت کے لحاظ سے مؤثر ذریعہ ہیں، اور ان کی بہتری کے لیے مسلسل توجہ اور تعاون ضروری ہے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 16 اپریل، 2026 کو 04:53 PM

آخری تدوین: 16 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

مقدس مقامات پر حملے مذہبی و انسانی اقدار کے منافی ہیں، امام کعبہ
تازہ ترین

مقدس مقامات پر حملے مذہبی و انسانی اقدار کے منافی ہیں، امام کعبہ

امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے مقدس مقامات پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں مذہبی اور انسانی اقدار کے منافی قرار دیا، جبکہ پاکستان اور او آئی سی نے بھی حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا

Web Desk16 ستمبر، 2026
مکہ مکرمہ کی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والا حوثی ڈرون تباہ
تازہ ترین

مکہ مکرمہ کی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والا حوثی ڈرون تباہ

سعودی عسکری اتحاد کے مطابق سعودی فضائی دفاع نے مکہ مکرمہ کے جنوب میں داخل ہونے سے قبل حوثیوں کی جانب سے داغا گیا ڈرون تباہ کردیا، ترجمان نے مقدس مقامات کے تحفظ کو اولین ترجیح قرار دیا

Web Desk16 ستمبر، 2026
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی مصری صدر السیسی سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر اہم گفتگو
تازہ ترین

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی مصری صدر السیسی سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر اہم گفتگو

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قاہرہ میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات، باب المندب اور بحیرہ احمر میں محفوظ بحری آمدورفت سمیت یمن کے تنازع کے سیاسی حل پر تبادلہ خیال

Web Desk16 ستمبر، 2026