وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
کھیل

پیٹ کمنز کمر کے حتمی اسکین کیلئے آسٹریلیا روانہ، آئی پی ایل میں واپسی غیر یقینی

W
Web Desk
6 اپریل، 2026
پیٹ کمنز کمر کے حتمی اسکین کیلئے آسٹریلیا روانہ، آئی پی ایل میں واپسی غیر یقینی

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کمر کی انجری کے حتمی اسکین کے لیے بھارت سے آسٹریلیا روانہ ہوگئے ہیں، جس کے بعد ان کی آئی پی ایل میں شرکت غیر یقینی ہوگئی ہے۔

(انڈیا) رپورٹس کے مطابق پیٹ کمنز فٹنس مسائل کے باوجود آئی پی ایل ٹیم سن رائزرز حیدرآباد کو سیزن کے آغاز سے قبل جوائن کر چکے تھے اور آسٹریلیا میں ری ہیب کا عمل بھی جاری رکھے ہوئے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ ان کا اسکین پہلے سے طے شدہ تھا جو کرکٹ آسٹریلیا کی نگرانی میں کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اگر پیٹ کمنز کو فٹ قرار دے دیا گیا تو وہ 17 اپریل کو دوبارہ سن رائزرز حیدرآباد کے اسکواڈ کو جوائن کر سکتے ہیں۔ ان کی عدم موجودگی میں ٹیم کی قیادت ایشان کشن کر رہے ہیں۔

پیٹ کمنز گزشتہ سال جولائی سے کمر کی انجری کا شکار ہیں اور اس دوران وہ صرف ایک ایشز ٹیسٹ کھیل سکے تھے۔ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کی امید ظاہر کی تھی تاہم مکمل فٹ نہ ہونے کے باعث وہ ایونٹ سے بھی باہر ہوگئے تھے۔

پیٹ کمنز نے آئی پی ایل سے قبل کہا تھا کہ وہ ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے میں واپسی کا ارادہ رکھتے ہیں، اسی مقصد کے تحت وہ باقاعدگی سے نیٹس میں بولنگ کی پریکٹس بھی کر رہے تھے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 6 اپریل، 2026 کو 01:17 PM

آخری تدوین: 6 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے سری لنکن اسکواڈ کا اعلان
تازہ ترین

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے سری لنکن اسکواڈ کا اعلان

سری لنکا نے پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ کوشل مینڈس ٹیم کی قیادت کریں گے، پہلا ٹیسٹ 9 نومبر کو راولپنڈی اور دوسرا 17 نومبر کو لاہور میں کھیلا جائے گا

Web Desk13 اکتوبر، 2026
  رونالڈو کا سعودی عرب سے محبت کا جذباتی اظہار توجہ کا مرکز بن گیا
تازہ ترین

رونالڈو کا سعودی عرب سے محبت کا جذباتی اظہار توجہ کا مرکز بن گیا

کرسٹیانو رونالڈو نے النصر کی نیفتچی فرغانہ کے خلاف 1-3 سے کامیابی کے بعد مداحوں کے ساتھ وائیکنگ کلیپ جشن منایا اور سعودی پرچم والا اسکارف پہنا۔ گول کے ساتھ ان کے کیریئر کے مجموعی گولز کی تعداد 981 ہوگئی، جبکہ وہ 1,000 گولز سے 19 گول دور ہیں

Web Desk13 اکتوبر، 2026
ہانگ کانگ سکسز کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان، عباس آفریدی کپتان برقرار
تازہ ترین

ہانگ کانگ سکسز کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان، عباس آفریدی کپتان برقرار

ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ 2026 کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، عباس آفریدی کپتان برقرار۔ پاکستان 30 اکتوبر سے یکم نومبر تک ہونے والے ایونٹ میں شرکت کرے گا، ٹیم 28 اکتوبر کو روانہ ہوگی

Web Desk9 اکتوبر، 2026