وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

حکومت کا عوام کو معمولی ریلیف، پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 97 پیسے فی لیٹر کمی

W
Web Desk
4 جولائی، 2026
حکومت کا عوام کو معمولی ریلیف، پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 97 پیسے فی لیٹر کمی

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 97 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کر دیا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عوام کو معمولی ریلیف دیتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل دونوں کی قیمت میں ایک روپے 97 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 297 روپے 53 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 309 روپے 50 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

پٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ملک بھر میں تمام پٹرول پمپس پر نئی قیمتیں نافذ العمل ہوں گی۔

واضح رہے کہ حکومت ہر پندرہ روز بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں، درآمدی لاگت، ٹیکسز اور دیگر عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ لے کر نئی قیمتوں کا اعلان کرتی ہے۔ حالیہ فیصلے کے تحت عوام کو پٹرول اور ڈیزل دونوں پر معمولی ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 4 جولائی، 2026 کو 03:49 AM

آخری تدوین: 4 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کا آج اہم دور، حتمی فیصلوں کا امکان
پاکستان

حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کا آج اہم دور، حتمی فیصلوں کا امکان

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور آج دوپہر ڈھائی بجے ہوگا۔ گزشتہ مذاکرات میں اتفاق رائے نہ ہونے کے بعد آج حتمی فیصلوں کا امکان ہے۔ حکومت کا لانگ مارچ ختم کرنے کا مطالبہ جبکہ پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات پر بضد ہے۔ آرٹیکل 232 اور 234 کے ممکنہ استعمال سے متعلق بھی اہم تفصیلات سامنے آگئیں

Web Desk3 اکتوبر، 2026
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس
تازہ ترین

پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جُرات، چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کی زیر صدارت 277 ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی

Web Desk2 اکتوبر، 2026
جماعت اسلامی کا اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا اعلان، گورنر راج کی مخالفت
تازہ ترین

جماعت اسلامی کا اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا اعلان، گورنر راج کی مخالفت

جماعت اسلامی نے پی ٹی آئی کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کرلی، حافظ نعیم الرحمٰن نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کی مخالفت کردی

Web Desk2 اکتوبر، 2026