وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

کابینہ کا بڑا فیصلہ: اوگرا اب روزانہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرے گی، علی پرویز ملک

W
Web Desk
17 جولائی، 2026
کابینہ کا بڑا فیصلہ: اوگرا اب روزانہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرے گی، علی پرویز ملک

وفاقی کابینہ نے اوگرا کو روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کی منظوری دے دی۔ وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے بتایا کہ حکومت نے 130 ارب روپے کی سبسڈی دی، جبکہ عطا تارڑ نے عالمی تیل کی قیمتوں اور خطے کی کشیدگی کے اثرات پر تفصیلی بریفنگ دی

(اسلام آباد) وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے نظام میں اہم تبدیلی کا فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اب روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرے گی۔

وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی کابینہ نے یہ فیصلہ عوام کو عالمی منڈی میں قیمتوں میں ہونے والی تبدیلیوں کا فوری فائدہ پہنچانے اور پٹرولیم شعبے میں شفافیت بڑھانے کے لیے کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ان کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمت 110 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر 140 ڈالر تک پہنچ چکی ہے، جس کے اثرات پاکستان سمیت دیگر درآمد کنندہ ممالک پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔

علی پرویز ملک نے بتایا کہ حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پٹرولیم مصنوعات پر اب تک 130 ارب روپے کی سبسڈی دی ہے اور یہ پروگرام تاحال جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے عوام پر اضافی مالی بوجھ ڈالنے سے گریز کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اوگرا روزانہ کی بنیاد پر نئی قیمتیں جاری کرے گی جو اس کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہوں گی۔ حکومت پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیشن کی طرف لے جا رہی ہے، جبکہ وزیراعظم نے اس مقصد کے لیے ان کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔

وفاقی وزیر پٹرولیم کے مطابق مقامی سطح پر تیل اور گیس کی تلاش کے منصوبوں کو بھی تیز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ترک پٹرولیم تقریباً 20 سال بعد اکتوبر میں سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کے لیے اپنا جہاز پاکستان بھیجے گی۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ سرکلر ڈیٹ کے معاملے پر بھی پیش رفت جاری ہے، جبکہ ملکی ریفائنریز کو جدید خطوط پر استوار کر کے عوام کو عالمی معیار کے مطابق بہتر اور مسابقتی قیمتوں پر ایندھن فراہم کرنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، جنہیں عالمی سطح پر بھی سراہا جا رہا ہے۔

عطاء تارڑ نے کہا کہ حکومت نے بروقت اقدامات کرتے ہوئے اضافی تیل کے ذخائر یقینی بنائے، جس کے باعث ملک میں پٹرول کی قلت پیدا نہیں ہوئی۔ انہوں نے واضح کیا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی سخت نگرانی کی جا رہی ہے اور کسی بھی قسم کی ذخیرہ اندوزی برداشت نہیں کی جائے گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کے لیے بھی اقدامات کر رہی ہے اور نوجوانوں کی جانب سے الیکٹرک وہیکل کے استعمال کو خوش آئند قرار دیا۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 17 جولائی، 2026 کو 03:02 PM

آخری تدوین: 17 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

سندھ طاس معاہدہ مکمل طور پر نافذالعمل ہے، عالمی ثالثی عدالت کا فیصلہ
تازہ ترین

سندھ طاس معاہدہ مکمل طور پر نافذالعمل ہے، عالمی ثالثی عدالت کا فیصلہ

عالمی ثالثی عدالت نے سندھ طاس معاہدے سے متعلق پاکستان کے مؤقف کی تائید کردی۔ عدالت نے قرار دیا کہ معاہدہ مکمل طور پر نافذالعمل ہے اور بھارت اسے معطل یا ختم نہیں کرسکتا۔ رتلے ہائیڈرو پاور منصوبے پر پاکستان کی عبوری درخواست بھی منظور، بھارت کو ڈیم کے بعض حصوں پر کنکریٹ ڈالنے سے روک دیا گیا

Web Desk31 اگست، 2026
بات پکی ہوئی نہ منگنی، بلاول بھٹو نے شادی سے متعلق جعلی خبروں کی تردید کردی
تازہ ترین

بات پکی ہوئی نہ منگنی، بلاول بھٹو نے شادی سے متعلق جعلی خبروں کی تردید کردی

بلاول بھٹو زرداری نے اپنی منگنی اور شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی سختی سے تردید کردی۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ نہ ان کی بات پکی ہوئی، نہ منگنی ہوئی اور نہ ہی وہ ’پرنسز گلوریا‘ کو جانتے ہیں

Web Desk31 اگست، 2026
40 ملین پاکستانیوں کے کرپٹو اکاؤنٹس بغیر ریگولیشن کے کھلے ہوئے ہیں، بلال بن ثاقب
تازہ ترین

40 ملین پاکستانیوں کے کرپٹو اکاؤنٹس بغیر ریگولیشن کے کھلے ہوئے ہیں، بلال بن ثاقب

چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ پاکستان میں تقریباً 40 ملین کرپٹو اکاؤنٹس بغیر کسی باقاعدہ ریگولیشن کے کھولے گئے۔ کرپٹو لائسنسنگ، این او سی، ٹیکس پالیسی اور ڈیجیٹل اثاثوں کے ریگولیٹری نظام پر اہم بریفنگ دی گئی

Web Desk31 اگست، 2026