وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

صومالیہ کے قریب بحری قزاقوں کا آئل ٹینکر پر قبضہ، 11 پاکستانی یرغمال

W
Web Desk
24 اپریل، 2026
صومالیہ کے قریب بحری قزاقوں کا آئل ٹینکر پر قبضہ، 11 پاکستانی یرغمال

21 اپریل کو جہاز پر حملہ کیا گیا، پاکستانی عملے سے تاحال رابطہ نہ ہو سکا

(اسلام آباد) صومالیہ کے قریب بحری قزاقوں نے حملہ کر کے ایک آئل ٹینکر پر قبضہ کر لیا، جس کے عملے میں شامل 11 پاکستانی بھی یرغمال بنائے گئے ہیں۔

شپنگ ذرائع کے مطابق "اونر 25" نامی جہاز کو 21 اپریل کو بحری قزاقوں نے اپنے قبضے میں لیا۔ جہاز پر مختلف ممالک کے عملے کے ارکان موجود تھے جن میں 11 پاکستانی بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت بحری امور کے ڈائریکٹوریٹ آف پورٹ کی جانب سے پاکستانی عملے سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم اب تک کوئی رابطہ نہیں ہو سکا۔

اس کے علاوہ جہاز بھیجنے والی ایجنسی کی جانب سے بھی تاحال کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا، جس کے باعث اہل خانہ میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔

عملے کے خاندانوں کے مطابق جہاز کے انڈونیشین کپتان کی رہائی کیلئے انڈونیشیا کی حکومت قزاقوں سے رابطے میں ہے اور مذاکرات جاری ہیں۔

اہل خانہ نے پاکستانی حکومت سے فوری مداخلت اور یرغمال بنائے گئے پاکستانیوں کی محفوظ واپسی کیلئے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 24 اپریل، 2026 کو 03:03 PM

آخری تدوین: 24 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

 ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر انٹرن شپ 2026 میں طلبہ سے خصوصی نشست، قومی سلامتی اور ذمہ دارانہ سوشل میڈیا استعمال پر گفتگو
پاکستان

ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر انٹرن شپ 2026 میں طلبہ سے خصوصی نشست، قومی سلامتی اور ذمہ دارانہ سوشل میڈیا استعمال پر گفتگو

ڈی جی آئی ایس پی آر نے سمر انٹرن شپ 2026 کے طلبہ و طالبات سے خصوصی نشست میں قومی سلامتی، دہشت گردی، مس انفارمیشن، بھارتی پروپیگنڈے اور سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال پر تفصیلی گفتگو کی۔ 21 اسٹیشنز پر جاری انٹرن شپ میں 6 ہزار سے زائد طلبہ شریک ہیں

Web Desk2 اگست، 2026
 آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ملتوی
تازہ ترین

آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ملتوی

آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 20 نشستوں پر پولنگ جاری ہے جبکہ ایل اے-27 مظفرآباد ون میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ووٹنگ ملتوی کر دی گئی۔ 12 لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں، جبکہ پیپلز پارٹی نے متعدد پولنگ اسٹیشنز پر تاخیر کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

Web Desk2 اگست، 2026
بھارت نے بگلیہار ڈیم سے بھی پانی چھوڑ دیا، پاکستان میں سیلابی خدشات بڑھ گئے
تازہ ترین

بھارت نے بگلیہار ڈیم سے بھی پانی چھوڑ دیا، پاکستان میں سیلابی خدشات بڑھ گئے

بھارت نے سلال ڈیم کے بعد بگلیہار ڈیم سے بھی پانی چھوڑ دیا۔ حکام کے مطابق دریاؤں میں پانی کے بہاؤ پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے، جبکہ پاکستان نے اسے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا ہے

Web Desk2 اگست، 2026