وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

ریڈیو پاکستان کیس، پولیس رپورٹ میں سہیل آفریدی کے ملوث ہونے کی تصدیق

W
Web Desk
12 ستمبر، 2026
 ریڈیو پاکستان کیس، پولیس رپورٹ میں سہیل آفریدی کے ملوث ہونے کی تصدیق
international seerat conference

ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں اہم پیش رفت، پشاور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جمع کرا دی۔ رپورٹ میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے کیس میں ملوث ہونے کی تصدیق کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی رپورٹس بھی عدالت میں پیش کردی گئیں، جبکہ مزید رپورٹس کی روشنی میں فریقین کے دلائل 14 ستمبر 2026 کو سنے جائیں گے

پشاور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں ریڈیو پاکستان حملہ کیس کی سماعت ہوئی، جہاں پولیس نے تفتیشی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے کیس میں ملوث ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی رپورٹس بھی عدالت میں پیش کر دیں، جبکہ دیگر سرکاری محکموں کی رپورٹس اور فرانزک شواہد کی روشنی میں آئندہ سماعت پر فریقین کے دلائل سنے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس رپورٹ عدالت میں جمع کرانے میں تاخیر ہوئی اور اعلیٰ پولیس حکام کی ہدایت پر اسے پیش کیا گیا۔ عدالت نے پولیس رپورٹ پر فریقین کے دلائل کے لیے سماعت 14 ستمبر 2026 تک ملتوی کر دی۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 12 ستمبر، 2026 کو 11:21 AM

آخری تدوین: 12 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

وزیراعظم کا عوام کیلئے بڑا پٹرول ریلیف، فی لٹر 100 روپے سبسڈی کا اعلان
پاکستان

وزیراعظم کا عوام کیلئے بڑا پٹرول ریلیف، فی لٹر 100 روپے سبسڈی کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث عوام کیلئے خصوصی پٹرول ریلیف سکیم کا اعلان کردیا۔ موٹرسائیکل، رکشہ، چنگچی اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کو فی لٹر 100 روپے ریلیف ملے گا۔ رجسٹریشن آج سے شروع، سکیم کا اطلاق اسلام آباد سمیت ملک بھر میں مرحلہ وار ہوگا

Web Desk13 ستمبر، 2026
ماہرہ خان اور سلیم کریم کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش جلد متوقع
تازہ ترین

ماہرہ خان اور سلیم کریم کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش جلد متوقع

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور سلیم کریم کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش جلد متوقع ہے، اداکارہ کی نئی پوسٹ کے بعد مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے

Web Desk13 ستمبر، 2026
حوثیوں کا سعودی عرب پر دوسرے روز بھی پروجیکٹائل حملہ، 2 افراد زخمی
تازہ ترین

حوثیوں کا سعودی عرب پر دوسرے روز بھی پروجیکٹائل حملہ، 2 افراد زخمی

حوثیوں کے سعودی عرب کے جازان ریجن پر دوسرے روز بھی پروجیکٹائل حملے میں 2 افراد زخمی ہوگئے، مسجد اور متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا

Web Desk13 ستمبر، 2026