وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

مکہ دفاعی معاہدے کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، ترک صدر

W
Web Desk
15 ستمبر، 2026
مکہ دفاعی معاہدے کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، ترک صدر
international seerat conference

ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان کے مکہ دفاعی معاہدے کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، تینوں ممالک نے اسلامی دنیا کو اہم پیغام دیا ہے

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان ہونے والے مکہ دفاعی معاہدے کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں، جبکہ تینوں ممالک نے معاہدے کے ذریعے اسلامی دنیا کو اہم پیغام دیا ہے۔

رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان نے مکہ معاہدے کے تحت مشترکہ قدم اٹھایا ہے، جو اسلامی دنیا کے لیے ایک اہم پیغام ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ علاقائی صورتحال میں تینوں ممالک کا باہمی تعاون اہمیت رکھتا ہے۔

ترک صدر نے کہا کہ ترکیہ خطے کی موجودہ صورتحال کو معمولی سمجھ کر نظر انداز نہیں کرسکتا۔ انقرہ آبنائے ہرمز اور خلیج کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی دنیا کو مختلف علاقوں میں سنگین مشکلات کا سامنا ہے، ایسے حالات میں خطے کے ممالک کے درمیان تعاون اور یکجہتی کی ضرورت پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔

رجب طیب اردوان نے عزم ظاہر کیا کہ ترکیہ خطے کو درپیش مشکلات پر قابو پانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا اور علاقائی امن و استحکام کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔

ترک صدر کے مطابق موجودہ حالات میں اسلامی ممالک کے درمیان مشترکہ اقدامات اور تعاون خطے کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 15 ستمبر، 2026 کو 04:50 AM

آخری تدوین: 15 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم
پاکستان

مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ مکرمہ پر حوثیوں کے مبینہ ڈرون حملے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے مکمل حمایت کا اعلان کیا

Web Desk16 ستمبر، 2026
مقدس مقامات پر حملے مذہبی و انسانی اقدار کے منافی ہیں، امام کعبہ
تازہ ترین

مقدس مقامات پر حملے مذہبی و انسانی اقدار کے منافی ہیں، امام کعبہ

امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے مقدس مقامات پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں مذہبی اور انسانی اقدار کے منافی قرار دیا، جبکہ پاکستان اور او آئی سی نے بھی حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا

Web Desk16 ستمبر، 2026
ٹرمپ کو ایک اور سیاسی چیلنج، امریکی ایوان نمائندگان نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد منظور کرلی
امریکا

ٹرمپ کو ایک اور سیاسی چیلنج، امریکی ایوان نمائندگان نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد منظور کرلی

امریکی ایوان نمائندگان نے 220 کے مقابلے میں 204 ووٹوں سے ایران جنگ ختم کرنے اور امریکی افواج کو جنگی کارروائیوں سے نکالنے کی قرارداد منظور کرلی، 7 ریپبلکن ارکان نے بھی حمایت کی

Web Desk16 ستمبر، 2026