وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

پیپلز پارٹی نے بلاول بھٹو زرداری کو جوڈیشل کمیشن کے لیے نامزد کردیا

W
Web Desk
8 اکتوبر، 2026
پیپلز پارٹی نے بلاول بھٹو زرداری کو جوڈیشل کمیشن کے لیے نامزد کردیا

پیپلز پارٹی نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے لیے نامزد کردیا۔ فاروق ایچ نائیک اور شیخ آفتاب احمد کے استعفوں کے بعد نئی نامزدگیوں کا عمل شروع، بلاول بھٹو کی نامزدگی کا نوٹیفکیشن جلد جاری ہونے کا امکان

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے لیے نامزد کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کی نامزدگی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

یہ پیش رفت پیپلز پارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک کے جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے استعفے کے بعد سامنے آئی ہے۔ فاروق ایچ نائیک نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دینے کی تصدیق کی تھی۔ مسلم لیگ ن کے رکن شیخ آفتاب احمد بھی جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے استعفیٰ دے چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے ارکان کی نامزدگی کا عمل جلد مکمل کیا جائے گا، جبکہ سینیٹ اور قومی اسمبلی سے بھی نئے ارکان کی نامزدگیاں متوقع ہیں۔

جوڈیشل کمیشن آف پاکستان اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تقرری سے متعلق اہم آئینی فورم ہے۔

ذرائع کے مطابق موجودہ ارکان کی دو سالہ مدت مکمل ہونے کے بعد نئی نامزدگیاں معمول کی کارروائی کا حصہ ہیں۔ بلاول بھٹو کی نامزدگی کے بعد پیپلز پارٹی کی جوڈیشل کمیشن میں نمائندگی دوبارہ قائم ہوجائے گی۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 8 اکتوبر، 2026 کو 06:19 AM

آخری تدوین: 8 اکتوبر، 2026

متعلقہ مضامین

بھارتی فوج اور گودی میڈیا کا پاکستان مخالف گمراہ کن پروپیگنڈا بھارت میں بھی ناکام
تازہ ترین

بھارتی فوج اور گودی میڈیا کا پاکستان مخالف گمراہ کن پروپیگنڈا بھارت میں بھی ناکام

مودی کی ایما پر سیاست زدہ بھارتی فوج اور گودی میڈیا کا پاکستان مخالف گمراہ کن پروپیگنڈا بھارت میں بھی ناکام ہوگیا

Web Desk8 اکتوبر، 2026
سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 4 اہم کمانڈرز سمیت 9 خارجی ہلاک
پاکستان

سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 4 اہم کمانڈرز سمیت 9 خارجی ہلاک

خیبرپختونخوا کے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 4 اہم کمانڈرز سمیت 9 خارجی ہلاک ہوگئے۔ پلنگ زئی، ندیم کوٹ اور کوٹ خضری میں کارروائی کے دوران اسلحہ و گولہ بارود برآمد اور متعدد ٹھکانے تباہ کیے گئے

Web Desk8 اکتوبر، 2026
معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
تازہ ترین

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

بالی ووڈ کے معروف اداکار و فلمساز نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں گوا میں انتقال کر گئے۔ انہیں دل کا دورہ پڑنے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے تقریباً 45 منٹ تک سی پی آر کے ذریعے بچانے کی کوشش کی، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے

Web Desk8 اکتوبر، 2026