ایڈمنٹن میں خالصتان ریفرنڈم کی تیاریاں مکمل، کینیڈا سمیت امریکا اور یورپ سے سکھوں کی آمد جاری
قرةالعَین حیدر18 اکتوبر، 2026
کینیڈا کے شہر ایڈمنٹن میں 18 اکتوبر کو خالصتان ریفرنڈم کے انعقاد کی تیاریاں مکمل، کینیڈا، امریکا اور یورپ سے سکھ برادری کی آمد جاری، ایس ایف جے کے زیرِ اہتمام ریفرنڈم کا مقصد سکھوں کو سیاسی مستقبل پر رائے دینے کا موقع فراہم کرنا ہے
( ایڈمنٹن ) کینیڈا کے صوبے البرٹا کے شہر ایڈمنٹن میں 18 اکتوبر کو خالصتان ریفرنڈم کے انعقاد کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، جبکہ ریفرنڈم میں شرکت کے لیے کینیڈا کے مختلف صوبوں سے سکھ ووٹرز کی ایڈمنٹن آمد جاری ہے۔
سکھ فار جسٹس (SFJ) کے زیرِ اہتمام ہونے والے اس ریفرنڈم میں شرکت کے لیے امریکا اور یورپ سے بھی سکھوں کی بڑی تعداد اپنے خاندانوں کے ہمراہ البرٹا کا رخ کر رہی ہے۔

خالصتان ریفرنڈم ایسے وقت میں منعقد ہو رہا ہے جب سکھ فار جسٹس کے جنرل کونسل گرپتونت سنگھ پنوں کو جان کے ممکنہ خطرات کے حوالے سے امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کی جانب سے نئی وارننگ جاری کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
ریفرنڈم کے منتظمین کے مطابق اس سرگرمی کا مقصد سکھ برادری کو اپنے سیاسی مستقبل اور خالصتان کے مطالبے پر رائے دینے کا موقع فراہم کرنا ہے۔
خالصتان سکھوں کے لیے ایک علیحدہ وطن کے قیام کا مطالبہ ہے،جو بھارتی صوبہ پنجاب کو بھارت سے علیحدہ کرکے ایک نئی ریاست خالصتان بنانے کا عمل ہے۔

قرةالعَین حیدر, وائسز آف امریکا کیلئے کینیڈا میں بطور نمائندہ خصوصی کے فرائض انجام دے رہی ہیں
شائع ہوا: 18 اکتوبر، 2026 کو 03:40 AM
آخری تدوین: 18 اکتوبر، 2026



