وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

پشاور زلمی پی ایس ایل 11 کی چیمپئن,فائنل میںحیدرآباد کنگزمین کو شکست

W
Web Desk
3 مئی، 2026
پشاور زلمی  پی ایس ایل 11 کی چیمپئن,فائنل میںحیدرآباد کنگزمین کو شکست

پشاور زلمی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ فائنل میں زلمی نے حیدرآباد کنگزمین کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر دوسری بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

لاہور:قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے فائنل میں حیدرآباد کنگزمین کی ٹیم 18 اوورز میں 129 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی نے 130 رنز 15.2 اوورز میں حاصل کر لیے۔

زلمی کی جانب سے ایرون ہارڈی نے 56 اور عبدالصمد نے 48 رنز کی عمدہ اننگز کھیلیں، جبکہ بابراعظم صفر پر آؤٹ ہوئے، محمد حارث 6 اور کوشال مینڈس 9 رنز بنا سکے۔ کنگزمین کے بولرمحمد علی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

حیدرآباد کنگزمین کی جانب سے کپتان مارنس لبوشین نے 20 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی جبکہ صائم ایوب نے 54 رنز بنا کر ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی۔

باؤلنگ میں ایرون ہارڈی نے تباہ کن کارکردگی دکھاتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ناہید رانا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سفیان مقیم اور محمد باسط نے بھی مؤثر باؤلنگ کی۔

ٹاس کے موقع پر کپتان بابر اعظم نے کہا کہ لاہور میں ہمیشہ زبردست سپورٹ ملی ہے اور ٹیم فینز کو انٹرٹین کرنے کی کوشش کرے گی، جبکہ مدمقابل کپتان مارنس لبوشین نے فائنل کھیلنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

میچ سے قبل رنگا رنگ اختتامی تقریب منعقد ہوئی جس میں معروف فنکاروں نے پرفارمنس دی۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور متعدد وفاقی وزرا بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

شہباز شریف بھی فائنل دیکھنے اسٹیڈیم پہنچے، انہوں نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔

پی سی بی کے مطابق فائنل میچ کے تمام ٹکٹس فروخت ہو چکے تھے اور قذافی اسٹیڈیم مکمل طور پر ہاؤس فل رہا۔ تاہم محکمہ موسمیات نے میچ کے دوران بارش اور تیز آندھی کا امکان ظاہر کیا تھا۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 3 مئی، 2026 کو 07:50 PM

آخری تدوین: 3 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

دھاوا بولنے کی تیاری ہو رہی ہے، اس بار اسلام آباد کو بند نہیں ہونے دیں گے: محسن نقوی
پاکستان

دھاوا بولنے کی تیاری ہو رہی ہے، اس بار اسلام آباد کو بند نہیں ہونے دیں گے: محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے وفاقی دارالحکومت پر دھاوا بولنے کی تیاری ہو رہی ہے، جو بھی اسلام آباد پر دھاوا بولنے کی کوشش کرے گا اس سے قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا

Web Desk21 ستمبر، 2026
علیمہ خان کے بعد نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی 30 روز کیلئے نظر بند
تازہ ترین

علیمہ خان کے بعد نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی 30 روز کیلئے نظر بند

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے بعد عظمیٰ خان اور نورین نیازی کو بھی 30 روز کے لیے تھری ایم پی او کے تحت نظر بند کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں کو ڈپٹی کمشنر لاہور کے احکامات پر پولیس کی سفارش کے بعد نقصِ امن کے خدشے کے پیش نظر حراست میں لیا گیا۔ دونوں بہنوں کو جیل منتقل کر دیا گیا

Web Desk21 ستمبر، 2026
ہنگو میں شہید پاک فوج کے 6 جوانوں اور افسروں کی نمازِ جنازہ ادا
تازہ ترین

ہنگو میں شہید پاک فوج کے 6 جوانوں اور افسروں کی نمازِ جنازہ ادا

ہنگو میں خوارج سے فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے 6 افسران و جوانوں کی نمازِ جنازہ پشاور میں ادا کر دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نمازِ جنازہ میں وزیر داخلہ محسن نقوی، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، کور کمانڈر پشاور، شہداء کے اہلخانہ اور سینئر سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ شہداء کے جسدِ خاکی آبائی علاقوں کو روانہ کر دیے گئے ہیں، جہاں انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا

Web Desk21 ستمبر، 2026