وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

جتنی مرضی کسی کی صلح کرا لیں، بہتری تب آئے گی جب اہم ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوں گے: بیرسٹر گوہر

W
Web Desk
14 اپریل، 2026
جتنی مرضی کسی کی صلح کرا لیں، بہتری تب آئے گی جب اہم ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوں گے: بیرسٹر گوہر
international seerat conference

بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ ملک میں بہتری اسی وقت آئے گی جب تمام اہم شخصیات ایک دوسرے کے ساتھ کھڑی ہوں گی۔

(راولپنڈی )داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ ایران امریکا مذاکرات کے لیے جس نے بھی کردار ادا کیا وہ قابل تعریف ہے۔ انہوں نے وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور چیف جسٹس سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس ملک کے شہری ہیں اور قومی بہتری کے لیے سب کو متحد ہونا ہوگا۔

چیئرمین شپ سے متعلق افواہوں کی تردید

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پارٹی چیئرمین شپ عمران خان کی امانت ہے، جب وہ کہیں گے تو وہ عہدہ چھوڑ دیں گے۔ انہوں نے اپنے خلاف پھیلائی جانے والی خبروں کو افواہیں قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

حکومت سے مذاکرات کی امید

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ امید ہے حکومت کے ساتھ ایک سے ڈیڑھ ماہ میں مذاکرات کا کوئی سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ ان کے مطابق مذاکرات کا اختیار اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کے پاس ہے اور امکان ہے کہ جلد کوئی پیش رفت سامنے آئے گی۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ فی الحال کسی قسم کے مذاکرات جاری نہیں، تاہم سیاسی کشیدگی کے خاتمے کے لیے بات چیت ہی واحد راستہ ہے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 14 اپریل، 2026 کو 01:39 PM

آخری تدوین: 14 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی
پاکستان

عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی

عمران خان کی الشفا ہسپتال منتقلی کے کیس میں سپریم کورٹ نے وفاقی آئینی عدالت کے دائرہ اختیار پر اٹارنی جنرل منصور اعوان سے معاونت طلب کرلی۔ جسٹس شاہد وحید نے سوال اٹھایا کہ وفاقی آئینی عدالت مقدمات کا ریکارڈ طلب کرکے انہیں سماعت کے لیے کیسے مقرر کر سکتی ہے۔ عدالت نے اڈیالہ جیل حکام کی عدم حاضری اور 18 اگست کے طبی سہولیات سے متعلق حکم پر بھی سوالات کیے۔ اٹارنی جنرل کی درخواست پر کیس کی سماعت تین ہفتوں کے لیے ملتوی کردی گئی

Web Desk16 ستمبر، 2026
مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم
پاکستان

مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ مکرمہ پر حوثیوں کے مبینہ ڈرون حملے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے مکمل حمایت کا اعلان کیا

Web Desk16 ستمبر، 2026
اپنی دفاعی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہے، ہم ناصرف دفاع کر سکتے ہیں بلکہ سزا بھی دے سکتے ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر
پاکستان

اپنی دفاعی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہے، ہم ناصرف دفاع کر سکتے ہیں بلکہ سزا بھی دے سکتے ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے ہمیں اپنی دفاعی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہے، ہم ناصرف دفاع کر سکتے ہیں بلکہ سزا بھی دے سکتے ہیں

Web Desk16 ستمبر، 2026