وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

پنجاب حکومت نے 27 ستمبر سے موبائل اور انٹرنیٹ سروسز کی بندش کی درخواست کردی

W
Web Desk
23 ستمبر، 2026
پنجاب حکومت نے 27 ستمبر سے موبائل اور انٹرنیٹ سروسز کی بندش کی درخواست کردی

پنجاب حکومت نے وفاق سے 27 ستمبر سے موبائل اور انٹرنیٹ سروسز بند کرنے یا سگنلز ڈاؤن گریڈ کرنے کی درخواست کردی۔ ذرائع کے مطابق اٹک اور راولپنڈی کے مخصوص علاقوں میں بھی سروسز کی بندش کی درخواست کی گئی ہے

لاہور: پنجاب حکومت نے وفاق سے 27 ستمبر سے مخصوص علاقوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز بند کرنے یا سگنلز کو ڈاؤن گریڈ کرنے کی درخواست کردی۔

ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی حکومت کو خط لکھ کر 27 ستمبر سے موبائل اور انٹرنیٹ سروسز کی بندش جبکہ بعض علاقوں میں سگنلز کمزور کرنے کی درخواست کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے ضلع اٹک اور راولپنڈی کے مخصوص علاقوں میں بھی موبائل اور انٹرنیٹ سروسز کی بندش کی درخواست کی ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ درخواست امن و امان کی متوقع صورتحال کے پیش نظر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف نے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔ مارچ کے پیش نظر اسلام آباد آنے والے راستوں پر کنٹینرز لگائے جا رہے ہیں، جبکہ پنجاب بھر میں دفعہ 144 بھی نافذ کردی گئی ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 23 ستمبر، 2026 کو 03:57 PM

آخری تدوین: 23 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

پنو کا دعویٰ: 2047 تک بھارت نو ٹکڑوں میں بٹ جائے گا
امریکا

پنو کا دعویٰ: 2047 تک بھارت نو ٹکڑوں میں بٹ جائے گا

خالصتان تحریک کے رہنما گرپتونت سنگھ پنو نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت 2047 تک نو حصوں میں تقسیم ہو جائے گا۔ نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو میں پنو نے سکھ ریفرنڈم، خالصتان تحریک، بھارت پر دہشت گردی کے الزامات اور مبینہ قتل کی سازش سے متعلق امریکی مقدمے پر بھی گفتگو کی

محمد نعیم اختر24 ستمبر، 2026
ریڈیو پاکستان حملہ کیس: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سمیت 5 افراد پولیس رپورٹ میں نامزد
پاکستان

ریڈیو پاکستان حملہ کیس: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سمیت 5 افراد پولیس رپورٹ میں نامزد

ریڈیو پاکستان پشاور حملہ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس نے انسداد دہشتگردی عدالت میں تحقیقاتی رپورٹ جمع کرادی، جس کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سمیت تیمور سلیم جھگڑا، عرفان سلیم، کامران بنگش اور عامر خان چمکنی کو کیس میں نامزد کیا گیا ہے۔ پولیس رپورٹ میں نادرا اور پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی رپورٹس کا حوالہ دیا گیا ہے۔ تاہم عدالت نے اس سے قبل تفتیشی افسر کی ایک رپورٹ کو غیر حتمی قرار دے کر مسترد کیا تھا اور حتمی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا تھا

Web Desk24 ستمبر، 2026
پہلے بھی کہا تھا اب دوبارہ کہوں گی کہ صبا فیصل کو مدد کی ضرورت ہے: حرا خان کا طنز
اینٹرٹینمنٹ

پہلے بھی کہا تھا اب دوبارہ کہوں گی کہ صبا فیصل کو مدد کی ضرورت ہے: حرا خان کا طنز

پاکستانی اداکارہ و ماڈل حرا خان نے اداکارہ صبا فیصل کے طلاق سے متعلق حالیہ بیان پر سخت ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ حرا خان نے سوشل میڈیا اسٹوری میں کہا کہ وہ پہلے بھی یہ بات کہہ چکی ہیں اور دوبارہ کہتی ہیں کہ صبا فیصل کو مدد کی ضرورت ہے۔ اداکارہ زویا ناصر نے بھی صبا فیصل کے بیان کو خطرناک اور پیچیدہ بیانیہ قرار دیتے ہوئے ردِعمل دیا

Web Desk24 ستمبر، 2026