وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

پنجاب کے وزیر صنعت کی کینیڈین کینولا کونسل کے حکام سے ملاقات، تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق

قرةالعَین حیدرقرةالعَین حیدر20 اگست، 2026
پنجاب کے وزیر صنعت کی کینیڈین کینولا کونسل کے حکام سے ملاقات، تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق

ٹورنٹو میں پنجاب کے وزیر صنعت، تجارت و سرمایہ کاری شفے حسین کی کینیڈین کینولا کونسل کے صدر و سی ای او کرس ڈیوسن سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان اور کینیڈا کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ، آئل سیڈز، زرعی خوراک اور زرعی صنعتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گی

ٹورنٹو: پنجاب کے وزیر صنعت، تجارت و سرمایہ کاری شفے حسین نے کاروباری وفد کے ہمراہ ٹورنٹو میں کینولا کونسل آف کینیڈا کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کرس ڈیوسن سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور کینیڈا کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے مختلف امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ خاص طور پر آئل سیڈز، زرعی خوراک اور زرعی صنعتی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے مواقع کا جائزہ لیا گیا۔

فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان موجودہ تجارتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے اور کاروباری روابط بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

ملاقات میں پنجاب میں زرعی و صنعتی شعبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات اور کینیڈین کاروباری اداروں کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔

شیئر کریں:
قرةالعَین حیدر
قرةالعَین حیدر

قرةالعَین حیدر, وائسز آف امریکا کیلئے کینیڈا میں بطور نمائندہ خصوصی کے فرائض انجام دے رہی ہیں

شائع ہوا: 20 اگست، 2026 کو 12:57 PM

آخری تدوین: 20 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک کی کمیٹی کا اجلاس آج ریاض میں ہوگا
تازہ ترین

مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک کی کمیٹی کا اجلاس آج ریاض میں ہوگا

مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک کی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ریاض میں ہوگا، جس میں ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان کے نمائندے خطے کی سکیورٹی اور باہمی دفاعی تعاون پر غور کریں گے

Web Desk5 اکتوبر، 2026
آئی ایم ایف مذاکرات میں پیشرفت، فیسکو، گیپکو اور آئیسکو کی نجکاری مارچ 2027 تک مکمل کرنے کا پلان
تازہ ترین

آئی ایم ایف مذاکرات میں پیشرفت، فیسکو، گیپکو اور آئیسکو کی نجکاری مارچ 2027 تک مکمل کرنے کا پلان

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان چوتھے اقتصادی جائزہ مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے۔ حکومت نے ڈسکوز کی نجکاری کا پلان شیئر کردیا، پہلے مرحلے میں فیسکو، گیپکو اور آئیسکو کی نجکاری مارچ 2027 تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر ہے

Web Desk4 اکتوبر، 2026
ایران کو امریکا کی نئی تجاویز موصول، جوہری معاملے پر توجہ؛ تہران کا آبنائے ہرمز پر مذاکرات پر زور
تازہ ترین

ایران کو امریکا کی نئی تجاویز موصول، جوہری معاملے پر توجہ؛ تہران کا آبنائے ہرمز پر مذاکرات پر زور

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے نئی امریکی تجاویز موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تجویز کی بنیادی توجہ جوہری معاملے پر ہے، جبکہ تہران آبنائے ہرمز کو مذاکرات میں شامل کرنا چاہتا ہے

Web Desk4 اکتوبر، 2026