وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

برمنگھم ٹیسٹ: رضا اللہ کا دھواں دار ڈیبیو، تیز ترین نصف سنچری سمیت کئی ریکارڈز قائم

W
Web Desk
12 ستمبر، 2026
برمنگھم ٹیسٹ: رضا اللہ کا دھواں دار ڈیبیو، تیز ترین نصف سنچری سمیت کئی ریکارڈز قائم
international seerat conference

برمنگھم ٹیسٹ میں پاکستان کے فاسٹ بولر رضا اللہ نے بیٹنگ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 63 گیندوں پر 81 رنز بنائے۔ رضا اللہ نے 43 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کرکے ٹیسٹ ڈیبیو پر تیز ترین ففٹی کا پاکستانی ریکارڈ اپنے نام کیا جبکہ 9 چھکوں کے ساتھ عالمی ریکارڈ بھی برابر کردیا

برمنگھم ٹیسٹ میں پاکستان کے فاسٹ بولر رضا اللہ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف پاکستان کو اننگز کی شکست سے بچایا بلکہ ٹیسٹ ڈیبیو پر کئی ریکارڈز بھی قائم کر دیے۔

انگلینڈ کے خلاف دوسری اننگز میں نمبر 9 پر بیٹنگ کرتے ہوئے رضا اللہ نے صرف 63 گیندوں پر 81 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور پاکستان کی برتری 130 رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

رضا اللہ نے اپنی اننگز میں 9 چھکے لگائے اور ٹیسٹ ڈیبیو پر سب سے زیادہ چھکے لگانے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا۔ ان کے ساتھ محمد عباس نے بھی 42 رنز کی اننگز میں 2 چھکے لگائے۔ یوں ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی مرتبہ نمبر 9 سے 11 تک کے بیٹرز نے ایک اننگز میں فاسٹ بولرز کی جانب سے مجموعی طور پر 10 چھکے لگائے۔

رضا اللہ نے انگلینڈ کے خلاف 43 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی، جس کے ساتھ وہ ٹیسٹ ڈیبیو پر تیز ترین نصف سنچری بنانے والے پاکستانی بیٹر بن گئے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ فہیم اشرف کے پاس تھا، جنہوں نے 2018 میں ڈیبیو پر 52 گیندوں پر نصف سنچری بنائی تھی۔

رضا اللہ نے گزشتہ 15 سال کے دوران ایک اننگز میں فاسٹ بولرز کو 8 چھکے لگانے والے پہلے پاکستانی بیٹر ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

برمنگھم ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں رضا اللہ نے 11 جبکہ دوسری اننگز میں 81 رنز بنائے۔ یوں وہ ٹیسٹ ڈیبیو پر انگلینڈ کے خلاف سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بیٹر بھی بن گئے۔

پاکستان دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ ہوا، جس کے بعد انگلینڈ کو میچ جیتنے کے لیے 130 رنز کا ہدف ملا۔ میزبان انگلینڈ کو تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پہلے ہی 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 12 ستمبر، 2026 کو 04:31 AM

آخری تدوین: 12 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین