وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

W
Web Desk
8 اکتوبر، 2026
معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

بالی ووڈ کے معروف اداکار و فلمساز نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں گوا میں انتقال کر گئے۔ انہیں دل کا دورہ پڑنے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے تقریباً 45 منٹ تک سی پی آر کے ذریعے بچانے کی کوشش کی، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے

ممبئی: بالی ووڈ اور مراٹھی فلموں کے معروف اداکار و فلمساز نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ جمعرات کی صبح گوا میں اپنی رہائش گاہ پر دل کا دورہ پڑنے کے بعد بے ہوش ہوگئے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نانا پاٹیکر کو تشویش ناک حالت میں گوا کے منی پال اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے تقریباً 45 منٹ تک مسلسل سی پی آر کے ذریعے انہیں بچانے کی کوشش کی، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ انہیں صبح تقریباً 5 بج کر 20 منٹ پر مردہ قرار دیا گیا۔

نانا پاٹیکر نے 1978 میں فلم ’گمن‘ سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا اور تقریباً پانچ دہائیوں تک بھارتی سنیما سے وابستہ رہے۔ وہ ہندی اور مراٹھی فلموں میں اپنی منفرد اداکاری اور جاندار مکالموں کی ادائیگی کے لیے شہرت رکھتے تھے۔

انہوں نے ’پرندہ‘، ’کرانتی ویر‘، ’ویلکم‘، ’اب تک چھپن‘ اور دیگر متعدد کامیاب فلموں میں اہم کردار ادا کیے۔ انہیں اپنی اداکاری پر تین نیشنل فلم ایوارڈز سے نوازا گیا، جبکہ 2013 میں انہیں بھارتی حکومت کی جانب سے پدم شری اعزاز بھی دیا گیا۔

نانا پاٹیکر کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد بھارتی فلم انڈسٹری میں سوگ کی فضا ہے اور فلمی شخصیات سمیت مختلف حلقوں کی جانب سے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 8 اکتوبر، 2026 کو 05:52 AM

آخری تدوین: 8 اکتوبر، 2026

متعلقہ مضامین

پیپلز پارٹی نے بلاول بھٹو زرداری کو جوڈیشل کمیشن کے لیے نامزد کردیا
تازہ ترین

پیپلز پارٹی نے بلاول بھٹو زرداری کو جوڈیشل کمیشن کے لیے نامزد کردیا

پیپلز پارٹی نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے لیے نامزد کردیا۔ فاروق ایچ نائیک اور شیخ آفتاب احمد کے استعفوں کے بعد نئی نامزدگیوں کا عمل شروع، بلاول بھٹو کی نامزدگی کا نوٹیفکیشن جلد جاری ہونے کا امکان

Web Desk8 اکتوبر، 2026
بھارتی فوج اور گودی میڈیا کا پاکستان مخالف گمراہ کن پروپیگنڈا بھارت میں بھی ناکام
تازہ ترین

بھارتی فوج اور گودی میڈیا کا پاکستان مخالف گمراہ کن پروپیگنڈا بھارت میں بھی ناکام

مودی کی ایما پر سیاست زدہ بھارتی فوج اور گودی میڈیا کا پاکستان مخالف گمراہ کن پروپیگنڈا بھارت میں بھی ناکام ہوگیا

Web Desk8 اکتوبر، 2026
سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 4 اہم کمانڈرز سمیت 9 خارجی ہلاک
پاکستان

سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 4 اہم کمانڈرز سمیت 9 خارجی ہلاک

خیبرپختونخوا کے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 4 اہم کمانڈرز سمیت 9 خارجی ہلاک ہوگئے۔ پلنگ زئی، ندیم کوٹ اور کوٹ خضری میں کارروائی کے دوران اسلحہ و گولہ بارود برآمد اور متعدد ٹھکانے تباہ کیے گئے

Web Desk8 اکتوبر، 2026