وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

سیف علی خان نے گھر پر جان لیوا حملے کی خوفناک رات سے متعلق خاموشی توڑ دی

W
Web Desk
29 جون، 2026
سیف علی خان نے گھر پر جان لیوا حملے کی خوفناک رات سے متعلق خاموشی توڑ دی

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے گھر پر ہونے والے جان لیوا چاقو حملے کے ایک سال بعد پہلی بار واقعے کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ جسمانی زخم بھر گئے ہیں مگر ذہنی اور جذباتی اثرات اب بھی باقی ہیں

(ممبئی) بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان نے اپنے گھر پر ہونے والے جان لیوا چاقو حملے کے ایک سال سے زائد عرصے بعد پہلی بار اس خوفناک رات سے متعلق تفصیلات شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ آور کو معاف کرنا ان کے لیے انتہائی مشکل ہے، کیونکہ اس نے نہ صرف ان پر حملہ کیا بلکہ ان کے کمسن بیٹے جہانگیر (جے) کو بھی نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔

ایک حالیہ انٹرویو میں سیف علی خان نے بتایا کہ جنوری 2025 میں ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع ان کی رہائش گاہ میں ایک شخص داخل ہوا، جس نے ان پر متعدد بار چاقو سے حملہ کیا اور انہیں شدید زخمی کر دیا۔

اداکار کے مطابق اس واقعے کا سب سے تکلیف دہ پہلو یہ تھا کہ حملہ آور نے ان کے بیٹے جے کو بھی نقصان پہنچانے کی کوشش کی، جس کی وجہ سے وہ آج تک اس شخص کو معاف نہیں کر سکے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنی زندگی میں آگے بڑھنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم اس رات کی یادیں آج بھی ان کے ذہن میں تازہ ہیں۔ ان کے بقول وقت نے جسمانی زخم تو بھر دیے ہیں، لیکن اس واقعے کے ذہنی اور جذباتی اثرات اب بھی باقی ہیں۔

یاد رہے کہ 16 جنوری 2025 کو سیف علی خان پر ان کے گھر میں گھس کر چاقو سے حملہ کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں انہیں چھ زخم آئے تھے۔ ایک زخم ریڑھ کی ہڈی کے انتہائی قریب تھا، جس کے باعث انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی ہنگامی سرجری کی گئی۔ بعد ازاں پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا تھا۔

سیف علی خان کے تازہ بیان کے بعد یہ افسوسناک واقعہ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گیا ہے، جبکہ ان کے مداح اداکار کی مکمل صحت یابی، ذہنی سکون اور محفوظ زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 29 جون، 2026 کو 05:35 AM

آخری تدوین: 29 جون، 2026

متعلقہ مضامین

 پی ٹی آئی واضح کرے وہ پاکستان کے ساتھ ہے یا افغانستان کے ساتھ ؟ وفاقی وزرا
تازہ ترین

پی ٹی آئی واضح کرے وہ پاکستان کے ساتھ ہے یا افغانستان کے ساتھ ؟ وفاقی وزرا

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے پی ٹی آئی اور خیبرپختونخوا حکومت پر دہشتگردی کے معاملے میں سخت سوالات اٹھا دیے۔ وفاقی وزرا کا کہنا ہے کہ افغانستان سے دہشتگردوں کی تشکیلیں پاکستان آ رہی ہیں اور دہشتگرد ڈالرز کے عوض کارروائیاں کرتے ہیں

Web Desk28 ستمبر، 2026
نیتن یاہو اچانک ابوظہبی پہنچ گئے، اماراتی صدر سے ملاقات
تازہ ترین

نیتن یاہو اچانک ابوظہبی پہنچ گئے، اماراتی صدر سے ملاقات

رائٹرز کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ابوظہبی کا اچانک دورہ کیا اور اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات کی، دونوں حکومتوں کی جانب سے فوری تصدیق نہیں کی گئی

Web Desk28 ستمبر، 2026
اے آئی خطرہ ہے، اس پر فوری طور پر قابو پانا ہوگا، بل گیٹس نے خبردار کردیا
تازہ ترین

اے آئی خطرہ ہے، اس پر فوری طور پر قابو پانا ہوگا، بل گیٹس نے خبردار کردیا

مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے مصنوعی ذہانت کے ممکنہ خطرات سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اے آئی کے ذریعے فراڈ، بجلی کے نظام میں خلل اور بینک اکاؤنٹس ہیک کیے جاسکتے ہیں

Web Desk28 ستمبر، 2026