وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

اداکارہ عروبہ مرزا کے الزامات پر ثاقب چدھڑ کا ردعمل، تعلقات کی تردید

W
Web Desk
1 اگست، 2026
اداکارہ عروبہ مرزا کے الزامات پر ثاقب چدھڑ کا ردعمل، تعلقات کی تردید

رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ نے اداکارہ عروبہ مرزا کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں کے درمیان کبھی کسی قسم کا تعلق نہیں رہا

لاہور: رکنِ پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ نے اداکارہ عروبہ مرزا کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان دونوں کے درمیان کبھی کسی قسم کا تعلق نہیں رہا۔

حال ہی میں اداکارہ عروبہ مرزا نے سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر ثاقب چدھڑ سے منسوب پرانے پیغامات کے اسکرین شاٹس شیئر کیے، جس کے بعد یہ معاملہ سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آ گیا اور مختلف صارفین نے اس پر اپنی آراء کا اظہار کیا۔

اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے ثاقب چدھڑ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی اسٹوری کے ذریعے وضاحت جاری کی۔ انہوں نے اداکارہ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے درمیان کبھی کسی نوعیت کا تعلق موجود نہیں رہا۔

اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ثاقب چدھڑ نے لکھا، "ہم دونوں کا کبھی کسی قسم کا تعلق نہیں رہا، دشمن بھی خاندانی ہونا چاہیے۔"

تاحال اداکارہ عروبہ مرزا کی جانب سے ثاقب چدھڑ کی اس وضاحت پر کوئی نیا ردعمل سامنے نہیں آیا، جبکہ سوشل میڈیا پر اس معاملے پر بحث کا سلسلہ جاری ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 1 اگست، 2026 کو 12:24 PM

آخری تدوین: 1 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

 شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، میجر حافظ احسان الٰہی شہید
تازہ ترین

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، میجر حافظ احسان الٰہی شہید

شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے میجر حافظ احسان الٰہی شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا

Web Desk1 اگست، 2026
 پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ سونا 3,700 روپے سستا
تازہ ترین

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ سونا 3,700 روپے سستا

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں ایک بار پھر کم ہو گئیں۔ 24 قیراط فی تولہ سونا 3,700 روپے سستا ہو کر 426,736 روپے جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 37 ڈالر کمی کے بعد 4,043 ڈالر پر آ گیا۔ چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی

Web Desk1 اگست، 2026
حکمرانوں کو آج احساس ہوا کہ ملک نہیں چل رہا، شاہد خاقان عباسی
پاکستان

حکمرانوں کو آج احساس ہوا کہ ملک نہیں چل رہا، شاہد خاقان عباسی

سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان شدید معاشی بحران، مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کا شکار ہے۔ انہوں نے حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور جامع معاشی اصلاحات پر زور دیا

Web Desk1 اگست، 2026